DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; RPO Rawalpindi police, Sohail Habib Tajak visits Kahuta

آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا دورہ کہوٹہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا دورہ کہوٹہ۔تحصیل کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے عظیم پبلک سکول بھہند ہاسٹل کادورہ۔سکول کے ہونہار طلباء سے ملاقات۔بچوں کی قابلیت دیکھ کر شاندار الفاظ مین تعریف۔معروف مائر تعلیم بر گیڈئیر جاوید ستی کی طرف سے آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کے اعزاز میں پرتکلف کا بھی اہتمام۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے تھانہ کہوٹہ اور دیگر مختلف ادروں کا بھی دورہ کیا انہوں نے تحصیل کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے عظیم سکول سسٹم کے زیر انتظام چلنے والے بھہند ہوسٹل کا سپیشل دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم ہونہار طلباء سے ملاقات کی مختلف سوالوں کے حاضر جواب دینے پر معروف مائر تعلیم بر گیڈئیر جاوید ستی اور وہاں کے انچارج ٹیچرزسر شہزاد، سر عمران، سر شعیب اور دیگر ٹیچرز اور بچو ں کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی جبکہ معروف مائر تعلیم بر گیڈئیر جاوید ستی کی طرف سے آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں دیگراعلیٰ افسران علاوہ راجہ عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق، ایس ایچ او مر زا آصف نے بھی خصوصی شر کت کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے ساتھ حافظ سرفرازاور ملک ظفر کی ملاقات۔گاؤں ٹیری کلانہ فنڈزکی درخواست

Hafiz Sarfaraz and Malik Zafar meet with Member Provincial Assembly Punjab Raja Saghir Ahmed – Request for village funds

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے ساتھ حافظ سرفرازاور ملک ظفر کی ملاقات۔گاؤں ٹیری کلانہ فنڈزکی درخواست۔ راجہ صغیر احمد نے گاؤں ٹیری کے لیے پل کے لیے منظوری۔ حافظ سرفرازاور ملک ظفر نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ میں یونین کونسل دکھالی کے گاؤں ٹیری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات حافظ سرفرازاور ملک ظفرنے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدسے ملاقات کی اور ان سے اپنے گاؤں ٹیری کلانہ کی عوام کے مسائل سے آگاہ کیا او ر ان سے فنڈزکی درخواست کی جس پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے ان کے علاقہ کا سب سے بڑا مسلہ راستے کا مسلہ حل کرتے ہوئے ان کے گاؤں سمیت دیگر بیشتر گاؤں کی آسانی کے لیے پل کی منظوری دے دی جس پر حافظ سرفرازاور ملک ظفر نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے علاقے بڑوہی میں جنگلی چیتوں نے انت مچا رکھی

Wild leopards in UC Nahr causing havoc

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے علاقے بڑوہی میں جنگلی چیتوں نے انت مچا رکھی ہے لوگوں کی ہزاروں روپے مالیت کی بکریاں و دیگر جانور نقصان کر دیے پولیس تھانہ کہوٹہ کی نفری لائف سٹاک کے عملہ سے ملکر چیتوں کے خلاف کاروائی میں مصروف ہے مگر تا حال کوئی بھی چیتا نہ پکڑا گیا اور نہ ہی مارا گیا ایس ایچ او کہوٹہ مرزا اصف نے بتایا کہ پولیس کی نفری محکمہ لائف سٹاک کے عملہ کے ہمراہ بڑوہی کے علاقے میں آپریشن کر رہے ہیں ادھر جماعت اسلامی کے راہنما ابرار حسین عباسی اور دیگر نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیتوں کی وجہ سے عوام علاقہ سخت خوف و حراس میں مبتلا ہے بچوں کو بھی گھر سے نہیں نکلنے دیتے اس لیے محکمہ لائف سٹاک اور انتظامیہ فوری طور پر کاروائی کرے۔

تھانہ کہوٹہ پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار

Police make arrest after find people with no fire arms licence

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ملک طارق محبوب اور ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ مرزا محمد آصف کا اپنی ٹیم اے ایس آئی سہیل کیانی، کانسٹیبل راجہ عامر اور عنایت اللہ کے ہمراہ چھاپہ دوران کاروائی سیاب حسین ولد دل باغ سکنہ گاؤں چراہ کھسوٹا کے قبضہ سے 1عدد 12 بور رپیٹر،1 عدد بندوق معہ 9 کارتوس، 1 عدد پسٹل 9ایم ایم معہ 3 روند برآمد، ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے گے اور مزید انٹروگیشن جار ی ہے، ایس پی صدر ضیاء الدین کی کہوٹہ سرکل پولیس کو شاباش ایس ایچ اؤ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی کہوٹہ میں کوئی جگہ نہیں ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کہوٹہ پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button