AJKDailyNews

Chakswari, AJK; First Talent Hunt Program organized by Youth Free Blood Bank in Faizpur Sharif

یوتھ فری بلڈ بنک کے زیر اہتمام پہلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فیض پور شریف میں منعقد ہوا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)فیض پور شریف(ڈھانگری بالا)یوتھ فری بلڈ بنک کے زیر اہتمام پہلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فیض پور شریف میں منعقد ہواٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں یونین کونسل فیض پور شریف کے تمام تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا جن میں سرکاری اور پرائیویٹ ادارہ جات شامل ہوئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں باصلاحیت طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا کسی نے تقریر کسی نے نعت رسول مقبول ﷺ اور کسی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خاکے پیش کیے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا حافظ محمد سلیم نے یہ سعادت حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت کا نذرانہ گورنمنٹ پرائمری سکول بوعہ گجراں کی معلمہ رضوانہ ممتاز نے پیش کیا پہلے سیشن میں احمد فراز مدرس چوہدری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ دوسرے سیشن میں اسٹیج سیکرٹری اور کوئز پروگرام کو ندیم سیرت نے آگے بڑھایا مقابلہ نعت خوانی میں کل دس تعلیمی اداروں نے حصہ لیا پہلی پوزیشن صوفی محمد یعقوب شہید گورنمنٹ ہائی سکول فیض پور شریف ڈھانگری بالا کے طالب علم عاطف الزمان دوسری پوزیشن حنا مڈل پبلک سکول کے طالب علم عبداللہ محمود نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تنگدیو کی طالبہ زہرہ بتول نے حاصل کی اسی طرح تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن محمد آیان گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھانگری بالا نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن گرلز ماڈل ہائی سکول تنگد یو کی طالبہ مائرہ حسین نے حاصل کی تیسری پوزیشن رائزنگ مون پبلک سکول فیض پور شریف کی طالبہ علوینہ اقبال اور صوفی محمد یعقوب شہید ہائی سکول فیض پور شریف کے طالب علم ریحان علی نے حاصل کی اس طرح مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کیے ٹیبلو میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بوعہ گجراں پہلے نمبر پر رہا لاثانی پبلک سکول فیض پور شریف دوسرے جبکہ حنا پبلک سکول فیض پور شریف تیسرے نمبر پر رہا حاجی تاسب حسین،بشیر پرواز اور پروفیسر تنویر عطاری نے ججزز کے فرائض سر انجام دیئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کوئز اور بڑوں سے معلوماتی سوالات بھی پوچھے گئے اور موقعہ پر ہی انعامات بھی دیئے گئے حاجی محمد تاسب،بشیر پرواز،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چکسواری محمد عجائب، سابق صدر معلم خالد محمود، محمد اکرام چوہدری،راجہ آفتاب گل کیانی،محمد اکرم چیمہ،اورنگزیب چوہدری،ماسٹر محمد یاسین،عثمان علی،منیر حسین بٹ،اصبر علی راجہ،خواجہ محمد اسحاق،اور دیگر نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سابق صدر معلم خالد محمود کے فرزند ارجمند تارکین وطن برطانیہ کے راہنما فیصل خالد نے سپانسر کیا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک ٹینٹ سروس کے ایم ڈی ملک افراز،اور خواجہ وقار کے علاوہ دیگر نے بھی خصوصی تعاون کیا عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے فیصل خالد اور ندیم سیرت اور ان کی پوری ٹیم کو ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکسواری عرفان راجہ کی انجمن تاجراں کے نمائندوں سے ملاقات۔ بازار سے تجاوزات کا خاتمہ، ریڑھی بانوں کے لئے جگہ مختص کرنے، رکشوں کے باقاعدہ سٹینڈ بنانے، بازار میں صفائی کے نظام کو موثر بنانے سمیت تمام مساء؛ حل کرانے کا عندیہ۔تاجر برادری تعاون کرے اور صفائی ٹیکس کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ٹیکس بھی دے تا کہ چکسواری کے فنڈز چکسواری بازار پر خرچ کئے جا سکیں۔ تاجر برادری کا موقف پہلے کام پھر کلام۔ٹیکس دیں گے لیکن پہلے کارکردگی دکھائی جائے۔ ماضی میں بھی اسی طرح کے دعوے کئے جاتے رہے لیکن عملی کام صفر رہے۔ چیف آفیسر کا چند دنوں میں اپنے دعویٰ کو عملی شکل دینا کا وعدہ۔تاجر برادری کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق چکسواری میونسپل کمیٹی کے نئے چیف آفیسر نے انجمن تاجران کے نمائندوں کو اپنے دفتر بلا کر ٹیکس جمع کرنے میں معاونت کا مطالبہ کیا جواباً تاجر برادری اپنے جملہ مسائل کے حوالے سے پھٹ پڑی۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر عرفان راجہ نے انجمن تاجراں کے صدر اور دیگر نمائندوں کو اپنے دفتر بلا کر میٹینگ کی اور ان سے ٹیکس کلیکشن میں تعاون مانگا۔ تاجر برادری نے کہا کہ بازار کے مسائل حل کریں ہم ٹیکس کلیکشن میں آپ کا ساتھ دیں گے۔پارکنگ کا مسئلہ ہے، ریڑھی بان تاجروں کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ رکشہ ڈرائیوروں نے انی مچائی ہوئی ہے۔ صفائی کا نظام بہتر بنائیں،پبلک ٹوائیلٹس،سٹریٹ لائیٹس اور قصاب خانہ تعمیر کریں۔ چونگی اپنی حدود سے پہلے لگائی گئی ہے جس سے کالج میں بچیوں چھوڑنے جانے والے ڈرائیوروں سے بھی بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔چیف آفیسر نے انجمن تاجراں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد آپ کے جملہ مسائل حل کر وا دوں گا۔ مرکزی انجمن تاجراں کے صدر منیر حسین سیٹھی،سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز،نائب صدر شفیق الرحمان،حمید آباد کالونی کے صدر شبیر نگیال،انجمن تاجراں کے ڈپٹی سیکرٹری محمد شفیق چودھری،عبدالقدیر،عابد حسین چودھری، سینئر صحافی عمران بلال، سیکرٹری میونسپل کمیٹی افراز محمود،انسپکٹر تجاوزات زاہد حسین،سینٹری انسپکٹر بشار ت حسین اور دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی۔ انجمن تاجراں نے یقین دلایا کہ مسائل کے حل کی شروعات کریں تاجر برادری خود ٹیکس دے گی لیکن خالی دعوؤں سے کام نہیں چلے گا، ماضی کے دعوؤں کے بر عکس کام کر کے دکھائیں۔

چکسواری (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی سرساوہ کی بوسیدہ عمارت دس سال سے محکمہ تعلیم اور حکومت کی نظر کرم کی منتظر۔دس سال گزر جانے کے باوجود عمارت تعمیر نہ ہو سکی۔میرپور کو ایجوکیشنل سٹی بنانے کے حکومتی دعوے اور محکمہ تعلیم کی پھرتیاں بھی ادھوری رہ گئیں۔اکیسویں صدی میں بھی چکسواری میں موجود سکول کی عمارت ہڑپا اور مونجودڑو کامنظر پیش کر رہی ہے۔ غریب اور امیر کا فرق ختم نہ ہوسکا۔ غریبوں کی بستی میں قائم پرائمری سکول محکمہ تعلیم اور حکومت کی توجہ سے محروم۔ مذکورہ سکول کی عمارت کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔عوام علاقہ کا محکمہ تعلیم اور حکومت آزاد کشمیر سے پر زور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی سرساوہ چکسواری کے علاقہ میں پرائمری سکول حکومتی زعماء اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کی توجہ کا منتظر ہے۔ دور جدید میں بھی ایسے سکول موجود ہیں جن کی عمارتیں انتہائی بوسیدہہو چکی ہیں۔ حیران کن بات کہ زلزلہ میں بھی یہ عمارت اپنے قدموں پر کھڑی رہی۔محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کی سہواً چشم پوشی ظاہر کرتی ہے کہ اس سکول کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے یا پھرمحکمہ تعلیم اور حکومتی زعماء کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں غریبوں کے ہی بچے جان سے جائیں گے۔ اس سے پہلے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو اس سکول کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ اس سکول کی چار دیواری مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی ہے۔ عوام علاقہ نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکول کو جلد از جلد دوبارہ بنایا جائے ورنہ کوٹلی میرپور رود بلاک کر دیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button