Kallar Syedan; Arrangements have been completed for the annual exams of Class 8th started under Punjab Examination Commission.
پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت شروع ہونے والے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت شروع ہونے والے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تحصیل کلر سیداں میں گیارہ امتحانی مراکز قائم کر دہئے گئے ہیں۔امتحانات 4 فروری سے شروع ہونگے جو 13 فروری تک جاری رہیں گے۔04 فروری کو پہلا پیپر انگلش کا ہو گا۔انگلش سمیت سائنس،اردو اور ریاضی کے پیپرز صبح گیارہ بجے سے 1.45تک جاری رہیں گے جبکہ اسلامیات (تحریری) گیارہ بجے سے 12:45 اور خصوصی پرچہ اخلاقیات برائے غیر مسلم گیارہ بجے سے 01:45تک جاری رہے گا۔اسی طرح ناظرہ قرآن صبح دس بجے شروع ہو گا جو سہ پہر ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گا۔امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سپرنٹنڈنٹس سمیت دیگر نگران عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔امیدواروں کو امتحانات کے دوران سکول کا مخصوص یونیفارم اور بیج استعمال کرنے کی پابندی ہو گی۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی گراؤنڈ سے رات کی تاریکی میں پختہ سڑک تعمیر کر کے سکو ل کی جائداد کو نقصان پہنچایا گیا
Boys high school sports ground property damaged after road being constructed in the middle of the night
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ پر مبینہ قبضے کے خلاف مشترکہ لائے عمل مرتب کرنے کے لیے پی ٹی آئی،ہائی سکول انتظامیہ،پنجاب ٹیچرز یونین اور کلر یوتھ کونسل کا ایک مشترکہ اجلاس پی ٹی آئی تح1717صیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی رہائش گاہ واقع کلریاں میں منعقد ہوا۔جس میں سکول کے ہیڈ ماسٹر خالد محمود قریشی سمیت پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور یوتھ کونسل کلر سیداں کے صدر سہیل بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ عدیل احمد،سابق صدر راشد سیٹھی نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی گراؤنڈ سے رات کی تاریکی میں پختہ سڑک تعمیر کر کے سکو ل کی جائداد کو نقصان پہنچایا گیا اور اس سلسلے میں ارکان اسمبلی اور انتظامیہ کو بھی گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ حالات خواہ کچھ بھی ہوں کلر سیداں ہائی سکول کے تاریخی گراؤنڈ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ہر صورت مذاحمت کریں گیں اور ہر پلیٹ فارم پر جا کر احتجاج کریں گے۔اجلاس میں مشترکہ لائے عمل بھی مرتب کیا گیا جس کی روشنی میں گراؤنڈ کی مقبوضہ جگہ کو ہر صورت واگزار کروایا جائے گا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹیوٹر ویب سائٹ میں خرابی
Allama Iqbal university website breakdown
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹیوٹر ویب سائٹ میں خرابی سے خزاں سمسٹر 2019کے ہزاروں طلباء وطالبات کو اپنے متعلقہ ٹیوٹر کے بارے میں جاننے میں دشواری پیش آرہی ہے،اس حوالے سے چند طلباء اور طالبات نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ خزاں سمسٹر 2019کے میٹرک،ایف اے اور بی اے کے پروگرام کے ٹیوٹر کے حوالے سے آن لائن دستیاب ویب سائٹ جس پر ٹیوٹر کا مکمل پتہ اور نام ہوتا ہے،گزشتہ تین ماہ سے ویب سائٹ میں خرابی پیدا ہو چکی ہے،جس سے سمسٹرکا اختتام ہونے والا ہے لیکن ابھی تک امتحانی مشقیں ارسال نہیں کی جاسکیں،جس سے ہمارا سمسٹر ضائع ہونے کا خدشہ ہے،ہم نے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور راولپنڈی ریجنل آفس بھی رابطہ کیا،لیکن انھوں نے بھی اس پر اپنی بے بسی ظاہر کردی،ہر روز ہم ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں،یونیورسٹی والے فون کرنے پر فون اُٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے،اگر یہی حال رہا تو لاکھوں طلباء و طالبات کا سمسٹر بھی ضائع ہو جائے گا اور ہماری فیس بھی بے کار چلی جائے گی،ہمارا یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مطالبہ ہے کہ اگر آن لائن ٹیوٹر ویب سائٹ کی خرابی ٹھیک نہیں ہو تی تو پہلے کی طرح مینوئل بائی ڈاک ٹیوٹر لیٹر ارسال کردیں،تاکہ ہم فائنل امتحان سے قبل اپنی امتحانی مشقیں ٹیوٹر کو ارسال کرسکیں۔