اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کے آفس کے سامنے لب سڑک “دیوار مہربانی”جہاں پرمجبور افراد کے لیے مختلف لوگ کپڑے،بنیان وغیرہ چھوڑ گے ہیں
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کے آفس کے سامنے لب سڑک “دیوار مہربانی”جہاں پرمجبور افراد کے لیے مختلف لوگ کپڑے،بنیان وغیرہ چھوڑ گے ہیں جہاں سے رات کے اندھیریے میں غریب افراد اپنی ضرورت کی اشیا ء لے جاتے ہیں دیکھنے کو یہ صرف ایک دیوار ہے جہاں پر کچھ کپڑے اور دیگر اشیایہ ضرویہ ہوتی ہیں مگر ایک غریب آدمی کے لیے یہ اس کی زندگی سامان ہوتا ہے مخیر حضرات کو چاہے کہ اللہ پاک کے دیے ہوئے مال سے اللہ کی راہ میں خرچ کر یں اور وہ بھی اس طرع جیسی جگہ پر چھوڑ جانا چاہے تاکہ کسی کی عزت نفس بھی مجروع نہ ہواور غریب کا بھرم بھی راہ جائے
کہوٹہ کے سر کاری جنگلات سے سبز چیڑ کے درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری
Green pine trees continue to be cut off from the forests of Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے سر کاری جنگلات سے سبز چیڑ کے درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر تاحال کوئی بھی اقدام نہ کیا گیا کہوٹہ میں اپنی مددآپ کے تحت معروف مائر تعلیم بر گیڈئیر جاوید ستی اور راجہ عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی کہوٹہ لکڑی کاٹنے والے ان چوروں کے خلاف تہنے تنہامقابلہ کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لیے اگر فی الفور کوئی جامع اقدام نہ کیا گیا آنے والے چند سالوں میں جنگلات چٹیل میدان بن جایں گئے اور کہوٹہ کے جنگلات صرف قصے کہانیاں بن کر رہ جاہیں گئی کہوٹہ کے علاقوں کھڈیوٹ، منیند، گلہ گلیوریاں، کیرل،سوڑ، منجن،کھوئیاں، سلامبڑ، نڑھ، سماں، سون، پنجاڑ، سوہا، کلٹیہ،تیرانہ، بیور، جیوڑہ، گھون، بڑکن، ساحل،سویڑی،کھلول، نارہ،بگھون، بگہار شریف،جھنڈی، ہنیسر،لہڑی، نلہ، کھیرا، سہر اور دیگر علاقوں کے جنگلات سے یہ لکڑی چور سبز چیڑ، کہوہ، ٹالی، پلائی، اوکن، کمبلا،کھیر،سنتھہ اور دیگر اقسام کی لکڑی بے دریغ کاٹ کر حکومتی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
سابق چیئرمین یوسی منیاند ہ چوہدری صداقت حسین اور تنویر ناز بھٹی کی سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات
Former Chairman UC Manianda Chaudhry Sadaqat Hussain and Tanveer Naz Bhatti meet Senator Raja Muhammad Zafarul Haq and former MPA Raja Muhammad Ali
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی منیاند ہ چوہدری صداقت حسین اور تنویر ناز بھٹی کی سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات علاقائی سیاست،موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاند ہ چوہدری صداقت حسین اورمسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر تنویر ناز بھٹی نے اپنے قائدین قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاست اورموجود سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگوکی انہوں نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سابقہ دور میں کراے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہا کے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے راجہ محمد علی نے اپنے سابقہ دور میں حلقہ پی پی سیون میں کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں جن پر حلقے کی عوام ان کو آج بھی خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔
سابق چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود کاسابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی
Haji Shafqat Mahmood pays condolences to Raja Fayaz Ahmed on death of his mother
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین چوہدری حاجی شفقت محمود کاسابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی سابق چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری حاجی شفقت محمودنے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مجید ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر عبد المجید مغل غریبوں کے مسیحا ہیں
Abdul Majeed Mughal of Majid Welfare Trust is the messiah of the poor
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مجید ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر عبد المجید مغل غریبوں کے مسیحا ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ غریبوں کی فلاح وبہبو د کے لیے گز ر رہا ہے انہوں نے بے شمار غریب طلبا ء و طالبات کو لیب ٹاپ دیے ہیں بے شمار ہونہار طلبا و طالبات جو فیس نہیں دے سکتے ان کو اپنی مدد کے اعلیٰ دلوا رہے ہیں انہوں نے سینکڑوں بیواہ خواتین کو سلائی مشینیں لے کر دیں جبکہ انہوں نے مجید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک فری ڈسپنسری کا قیام کیا اور ایک ایمبولینس بھی دی اللہ پاک ان کو اس کا اجر عطا فرماہیں ان خیالا ت کا اظہار محمد ضمیر، تنویر احمد، اسد محمود، طاہر محمود، طحہ، عبا س، عدیل احمد، چوہدری وقاص، چوہدری جاوید، ملک شاہد لطیف، ملک اسرار اور دیگر افراد نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا۔