DailyNews

Birmingham; Haji Raja Ashraf Khan passed away in Walsall

حاجی راجہ اشرف خان کا انتقال، والسال میں تدفین

والسال ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اختر علی خان ایڈووکیٹ کے کزن حاجی محمد اقبال خان کے بڑے بھائی حاجی راجہ محمد اشرف خان وفات پاگئے ہیں، ان کی نماز جنازہ والسال کی جامع مسجد غوثیہ قاسمیہ میں ممتاز عالم دین سید فضیل رضا عطاری نے پڑھائی۔ حاجی محمد اشرف خان کو والسال کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں برطانیہ کے ہر شہر سے اہل میرپور دٹھوعہ (محمدعلی) علاقہ اسلام گڑھ چک ہریام کے عوام سمیت کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ حاجی محمد اشرف خان کا تعلق تحریک پاکستان آزادی کشمیر کے بانی غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان چوہدری غلام عباس کی عظیم قیادت میں تحریک آزادی کشمیر میں ایک اعلیٰ کردار ادا کیا ہے۔ ان کا تعلق دٹھوعہ (محمدعلی) کے ذیل دار خاندان سے تھا۔ عالم دین سید فضیل رضا عطاری نے ان کی دینی، قومی و ملی شان خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شرکا نے حاجی محمد بشیر، حاجی محمد اقبال، راجہ شوکت علی خان، راجہ ونیس اختر علی خان، ایڈووکیٹ حاجی ظفر علی، قانون دان راجہ اسرار علی خان، انجینئر راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی شوکت، راجہ مروت علی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ
دے۔

Show More

Related Articles

Back to top button