معروف سیاسی وسماجی شخصیت بھٹی صابر آف بنائل کی قیادت میں ایک وفد کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت بھٹی صابر آف بنائل کی قیادت میں ایک وفد کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات۔ کھڈ سے بنائل روڈ کی تعمیر کے لیے در خواست۔راجہ صغیر احمد نے ان کے اس مسلے کو جلد از جلد حل کر نے یقین دیلا۔بھٹی صابر آف بنائل اور دیگر معززین کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بھٹی صابر آف بنائل کی قیادت میں یوسی منیاندہ کے ایک وفد جس میں چوہدری صغیر آف بنائل،چوہدری ریاض آف بنائل، راجہ تنویر آف سہر، کونسلر اشفاق بھٹی آف نلہ اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے انہوں نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے کھڈ سے بنائل جانے والے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کہا انہوں نے کہا کہ اس روڈ کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جس پر سایم پی اے راجہ صغیر احمد بہت جلد اس سٹرک کی تعمیر کا یقین دیلا۔بھٹی صابر آف بنائل اور دیگر معززین کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصر سے بر گیڈئیر جاوید ستی، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی،خورشید ستی، راجہ محمدیوسف اور دیگرکی ملاقات
Assistant Commissioner Kahuta Zaibunasa Nasir meets with Brig. Javed Satti, Chairman Zakat Committee Inayatullah Satti, Khurshid Satti, Raja Mohammad Yousaf and others
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصر سے بر گیڈئیر جاوید ستی، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی،خورشید ستی، راجہ محمدیوسف اور دیگرکی ملاقات۔ کروٹ ڈیم متاثرین کے مسائل سے آگاہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بر گیڈئیر جاوید ستی، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی،راجہ خورشید ستی فوکل پرسن سوئی گیس، راجہ محمدیوسف آف بیور،اہر کموڈور طفیل ستی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو کروٹ پاور پروجیکٹ کے متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے اے سی کہوٹہ کو بتایا کہ ان لوگوں کو ان کی جگہوں کے صیح ریٹ نہیں دے گے نہ ہی ان کو وہاں پر کوئی ملازمتیں دی گئی ہیں انہوں نے اس کے علاوہ دیگر اندر کی باتیں بھی ان کو بتائی جس پراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصرنے ا ن مسائل کو پٹ اپ کر نے اور متاثرین کے مسائل کو حل کر نے کا یقین دیلایا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصرنے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی آٹے کے بحران کو ختم کرنے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گے ہیں شہر میں مختلف جگہوں پر سیل پوائنٹ قائم کیے گے ہیں تاجروں سے یٹنگ کر کے انکے مسائل بھی حل کیے جائیں گے ذکیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ایسا نہ کریں انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکشن لے رہی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تاجروں اور مل مالکان سے رابطہ کر کے آٹے کا کوٹہ پورا لیا جائے گا ادھر تاجروں نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ مل مالکا ن کوٹہ پورانہیں دیتے اے سی کہوٹہ اپنی نگرانی میں آٹے کا کوٹہ وصول کر کے تاجروں کو دیں ادھر اے سی کہوٹہ نے شہر میں چھاپے مار کر ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا۔
معروف مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں اورراجہ جابر علی کی طرف پر تکلف دعوت راجہ غضنفر علی، راجہ محمد انور،حاجی راجہ تنویر،راجہ اکرام نواز اور دیگرکی شر کت
Reception held by Raja Imran Waheed and Raja Jabar Ali
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں اورراجہ جابر علی کی طرف پر تکلف دعوت راجہ غضنفر علی، راجہ محمد انور،حاجی راجہ تنویر،راجہ اکرام نواز اور دیگرکی شر کت۔ تفصیل کے مطابق تحریک لبیک یارسول ﷺکے رہنماء معروف سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں اورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جابر علی نے ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ غضنفر علی، راجہ محمد انور،حاجی راجہ تنویراختر،راجہ اکرام نواز،راجہ عامر نواز،راجہ ساجد نواز، راجہ محسن غضنفر سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں اورراجہ جابر علی نے اپنے معزز مہمانوں کی توضع پر تکلف کھانوں سے کی تمام مہمانوں نے اپنے معزز میز بان راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں اورراجہ جابر علی کا شکر یہ ادا کیا۔
پی ٹی آئی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی
PTI Will fulfil all promises, Anniyat Ullah Satti
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل چیئر مین زکوۃ عشرکمیٹی راجہ عنایت اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ڈیڑھ سال کے بعد حساب نہ لیا جائے جنہوں نے تیس سال حکومت کو اور ملک کو بے دردی سے لوٹا انکا بویاہوا کاٹ رہے ہیں مصنوعی مہنگائی بھی ختم کرینگے اور عوام سے ملکر اس علاقے کے مسائل بھی حل کریں گے ہم سب کو اپنا اپنا احتساب کرنا ہوگا جنگلات کی کٹائی منشیات فروشی قبضہ مافیا کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی راہنما تحصیل چیئر مین زکوۃ عشرکمیٹی راجہ عنایت اللہ ستی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پانچ لاکھ کا چیک غریبوں کے علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دیے 26کیس جہیز کے بھیج دیے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ مجھے اُس نے نیک کاموں کے لیے چنا جنگلات کی کٹائی کے بعد غریبوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا موقع ملا پی ٹی آئی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی۔