AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Indian government is arresting children between the ages of 13 and 18 and imprison them in detention camps

بھارتی سرکار 13سے18سال عمر کے بچوں کو گرفتار کر کے نظر بندی کیمپوں میں قید کر رہی ہے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,پوٹھوار فورم۔وقاراحمد)
سیکرٹری جنرل شہید اء لندن میموریل سوسائٹی میرپور کے ڈی چوہدری نے کہا کہ بھارت سرکار ہر 26جنوری کو یوم جمہوریہ مناکر بین اقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکتی ہے مقبوضہ کشمیر میں 175ایام سے زندگی کوقیدکر رکھاہے مودی سرکار کے متنازعہ شہریت بل سے پورا بھارت سراپااحتجاج ہے اگر یہ دڈرامہ بازی جارہی تو پھر کوئی طاقت بھی بھارت کو ٹوٹنے سے بچانہ سکے گی اور یہاں۔پوٹھوار فورم میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔کے ڈی چوہدری نے کہا کہ بھارت نے سنگنیوں سائے طاقت کے بل بوتے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ جابرانہ اور آمرانہ قبضہ کر کھا ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں وبین الاقوامی برادری کی اپیلوں کو خاطر میں ہی نہیں لارہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے اوچھے ہتھکنڈئے اختیار کئے جارہے ہیں ان ظالمانہ کاروائیوں اور کشمیریوں کے فطری ومسلمہ حق خودارایت کو سرعام کچلنے کے باوجودبھی بھارت جمہوریت کا راگ الاپ رہا ہے اس کا دوہرا ومنافقانہ کردار سامنے لاکر معصوم کشمیریوں سے رنگے ہاتھوں کو بے نقاب کر کے اس کے بے بنیاد جمہوری دعوئے کو متحرک سفارتی کا وشوں سے بین الاقوامی برادری کے سامنے ننگاکرنا ہو گا گزشتہ بیس سالوں میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کر نے کے باوجود بھی بھارت کو جمہوری ملک کہنا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہو گا کے ڈی چوہدری نے کہا کہ بھارت نے تو اپنی ریاست دستورخالص سیکولر بنیادوں پر ترتبت دیا تھا اور پنڈت نہرونے اسی نکتہ پر پوری دنیا میں یہ واویلاکیا تھا کہ بھارت دنیاکی سب سے بڑی سیکولر ریاست ہے جہاں مذہب رنگ نسل ذات کا کو ئی بھی امتیازنہیں سب کو برابر حقوق حاصل ہیں جبکہ متنازعہ شہریت بل ان تمام دعوؤں وسیکولرازم کے منہ پر ایک تماچہ ہے بھارت میں مسلمانوں کے علاوہ سکھوں،عیسائیوں پار سیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے متنازعہ شہر یت قانوں کو بھارت کی چھ ریاسیتوں نے نافذکرنے سے صاف انکارکر دیا ہے بھارتی عوام سراپااحتجاج ہیں یہ قانون نہیں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہو نے کے علاوہ بھارتی ریاست کی وحدت کے خلاف ہے چونکہ مذہب رنگ نسل کی تفریق ریاستی ڈھانچے کے لئے خطر ناک ہو تی ہے کے چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ سے ایک قیامیت برپاہے جہاں مظلوں کشمیر ی تاریخ کے بدرین دورسے گزر رہے ہیں اور بھارتی سرکار 13سے18سال عمر کے بچوں کو گرفتار کر کے نظر بندی کیمپوں میں قید کر رہی ہے جس کا کھلے عام اعتراب بھارتی چیف نے کیا ہے اور گزشتہ 5اگست سے مقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤں بے جاپابندیوں کی وجہ سے زندگی قیدکر دی گئی ہے لیکن آزادی کی تحریکیں اسمبلیوں کے قوانین اور ظلم وجبر کی آندھیوں سے روکی نہیں جاسکتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ فوجی کاروائیاں اور بھارت کے اندر متنازعہ شہریت قانون سے اٹھنے والی احتجاجی لہر کے باوجود مودی سرکارکی طرف سے یوم جمہوریہ منانا باعث تصجت ہے کشمیری عوام دنیا بھر میں 26جنوری کو یوم سیاہ مناکر بھارت کی اصلیت سے بین الاقومی برادری کو آگاہ کرنیگے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)
مبین احمد مشتاق چغتائی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہے کہ عمیر جرال کو مسٹ لائیر فورم کے صدر منتخب ہو نے پر مبار ک پیش کرتے ہیں مبین احمد چغتائی نے اپنے بیان میں کہ صدر منتخب ہو نے پر انپا کام نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں گے اور تمام وکلاء برادری کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے عمیر جرال تمام ساتھیوں کے ساتھ لے چلے گے مبین احمد چغتائی نے یقین دلایا کہ وہ اپنے کام کو اچھا طریقے سے کریں گئے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)
تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان جس طر ح سویڈن کے شہر ڈیوس میں اپنے خطاب میں پاکستان اور آزاذ کشمیر کے موقف کی جس طرح ترجمانی کی اس سے با ت کی بھرپور تائیدکر دی کہ واقع ہی کشمیریوں کے سفیر ہیں انہوں نے کشمیر کا مسئلہ جس طرح اٹھایا وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے اس سے تحریک آزاد ی کشمیر کو تقویت ملی ہم کشمیری انکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے توقع کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کشمیر یوں کے موقف کی حمایت جاری رکھیں گے اقوام متحدہ میں ان کا خطاب تاریخی تھا 5فرروی کو کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی اور کے سیاسی حمایت کے سلسلہ میں میرپور کا دورہ تاریخی ہو گا کشمیر کے مسئلہ پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جس طرح ترجمانی کی وہ تاریخ کا روشن باب ہے ہم وزیرعظم پاکستان عمران خان کے خلاف سازشی عناصر کی طرف سے سر گرمیاں کی بھرپور مذمت کرتے ہو ئے ان کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں ان کے اقدامات سے پاکستان کو مقام حاصل ہوا ہے مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا میں ایک نیا رخ مطین کر دیا ہے ہم 5فرروی کو میرپور کے مقام پر جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے

Show More

Related Articles

Back to top button