کہوٹہ مصنوعی مہنگائی، گرانفروشوں اور پٹرول پمپس پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ زیب النساء ناصر کے اچانک چھاپے اور گرینڈآپریشن 45ہزار روپے نقد جرمانہ۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ مصنوعی مہنگائی، گرانفروشوں اور پٹرول پمپس پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ زیب النساء ناصر کے اچانک چھاپے اور گرینڈآپریشن 45ہزار روپے نقد جرمانہ۔ کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہ کروں گی۔ نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جیل کی ہوا کھانہ پڑے گے۔اور دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ زیب النساء ناصر نے ہمراہ ریڈر شہروز ستی، ملک محمد زکی، اور محمد اسلا م کہوٹہ کے بازاروں مین بازار، مٹور روڈ، چھنی بازار، پنجاڑ رود کا دورہ کیا اس دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور پٹرول پمپ پر خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں و مالکان کے بھاری چالان اور تقریبا 45ہزار روپے نقد جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ زیب النساء ناصر نے صحافیوں اور شہریوں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی،حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء فروخت کرنے والے قانو ن کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بیگ آٹا لوگوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔
کہوٹہ شہر میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں اسامہ اظہر سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقدی، دو عدد قیمتی موبائی فونز جبکہ علاقہ سروٹ میں دن دیہاڑے گھر سے سونے کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے
Two armed robberies committed in Kahuta region
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں اسامہ اظہر سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقدی، دو عدد قیمتی موبائی فونز جبکہ علاقہ سروٹ میں دن دیہاڑے گھر سے سونے کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب کی زیر صدارت تھانہ کہوٹہ میں کہوٹہ شہر کی سکیورٹی اور دیگر جرائم کے کنٹرول کے حوالے سے وکلاء،تاجروں، صحافیوں اور تمام مکتبہ فکر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا آصف، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی،صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر اور دیگر شہری موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طار ق محبوب نے تاجروں اور شہریوں سے کہا کہ شہری و تاجر آپس میں تعاون کر کے شہر میں پانچ کلومیٹر کے ایریا میں سکیورٹی کیمرے لگا کر تھانہ کہوٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ مین بازار کہوٹہ، قدیر بازار، چھنی بازار، تھانہ روڈ، دھپری ایریا، ٹنگی ایریا، نئی آبادی،کلب لائن، آڑہ محلہ، گریڈ اسٹیشن محلہ، محلہ راجگان سمیت شہر کے تمام چوراہوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے سکیورٹی کیمرے لگانے سے جرائم پر کنٹرول کرنے اور ملزمان کو پکڑنے اور شناخت کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس موقع پر شرکاء نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے نمائندہ اجلاس کے بعد مشاورت سے کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس امیں ہم سب شہریوں کا مفاد اور تحفظ بھی ہے۔ دریں اثناء کہوٹہ شہر کے علاقہ چھنی اعوان میں نوجوان اسامہ اظہر ولد ملک اظہر اقبال سے گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے کی نقدی اور دو عدد قیمتی موبائل چھین لیئے جبکہ ایک اور واردات میں فوتگی کے گھر گئے ہوئے اہلے خانہ کا مکان خالی پا کر کہوٹہ کے نواحی علاقہ سروٹ میں نو معلوم ملزمان نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان دن دیہاڑے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا محمد آصف نے اس موقع پر اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
راجہ آفاق قمرجنجوعہ کی طرف سے دی گئی دعوت راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ ناصر علی کیانی،راجہ نو ر سبحانی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت
Raja Saqlain holds reception in Mamyam
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ آفاق قمرجنجوعہ کی طرف سے دی گئی دعوت راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ ناصر علی کیانی،راجہ نو ر سبحانی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آفاق قمرجنجوعہ نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ ناصر علی کیانی،راجہ نو ر سبحانی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر میز بان راجہ آفاق قمرجنجوعہ نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ ناصر علی کیانی،راجہ نو ر سبحانی اور دیگر تمام معزز مہمانوں نے اپنے میزبان راجہ آفاق قمرجنجوعہ کاشکریہ ادا کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاکہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Ex MPA Raja M Ali visits various union councils
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاکہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔راجہ محمد علی نے سروٹ کے مقام پر نمازے جنازہ میں شر کت کی اور مختلف مقاما ت ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ نے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے یونین کونسل دکھالی کے گاؤں سروٹ میں راجہ یاسر سرفراز کی اہلیہ محترمہ اور راجہ بابرکی ہمشیرہ کی نمازے جنازہ میں شر کت کی انہوں نے یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں بملوٹ کے رہائشی راجہ غلام مرتضیٰ کے والد محترم اور راجہ بشارت کے چچا جان راجہ محمد اعظم کی وفات پر،یونین کونسل دکھالی کے گاؤں سروٹ میں راجہ جمال کی اہلیہ محترمہ اور راجہ طارق محمود کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف سوشل ورکرومعروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت۔سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات گیں تھیں گذشتہ روز وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ محمدنصیر، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری توقیر اسلم، محمد تنویر شیرازی،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ گوہڑہ راجگان جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔