Dadyal, AJK; Ch Aftab praised for his development contributions in Dadyal region
ڈڈیال شہرکا نقشہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری آفتاب احمد نے بدل دیا ہے جس طر ح انہوں نے ڈڈیال میں ترقیات کام کئے ان کی مثال تک نہیں ملتی
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)
ڈڈیال شہرکا نقشہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری آفتاب احمد نے بدل دیا ہے جس طر ح انہوں نے ڈڈیال میں ترقیات کام کئے ان کی مثال تک نہیں ملتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق کو نسلر مشتاق چغتائی،زغفران توحیدی،چوہدری غفور نے گزشتہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج جس طرح ڈڈیال شہر کی گلیاں اور نالیاں کو پختہ کئے جارہا ہے اور خاص کر گلیاں کو کھلا کئے جارہا ہے اور ڈڈیال شہرمیں صافی کو کے نظام روزانہ کی بنیاد پر کام کئے جارہا ہے ڈڈیال میں جانوروں کو اپنے گھروں تک محدو کئے جاچکا ہے ڈڈیال شہر میں آوارہ اور باولے کتوں کتوں کابھی نام نشان نہیں ہے اس موقع پر مشتاق چغتائی نے چوہدری آفتاب نے ڈڈیال شہر میں کام شروع کئے ہے اس کی مثال آج تک نہیں ملتی ہے اس موقع پر انہوں نے اگر ڈڈیال شہر کے مین چوک مقبول بٹ شہید کا م کیا جائے اس کو صاف کیا جائے اور شہر یوں کو پار ک کی سہولت بھی میسر آجائے گئی
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)
سابق کونسلر مشتاق چغتائی کی زیر صدارت ایک تعزیت اجلاس ہو جس میں قاری نجیب اللہ،چوہدری غفور،محمد اسحاق،چوہدری شکیل سعید خان پٹھان،وقار بشیر ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی چوہدری لیاقت حسین اور ڈی ایس پی میرپور چوہدری عنصر حسین کے والد محترم کی وفات پر اظہار افسوس کیا انہوں کہا ان کے ولد محترم کو جنت فردوس میں جگہ عطا کر یں آخر میں دعا کی اور لوحقین کو صبر جمیل عطا کریں آمین۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)
تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے ریٹائرڈ جسٹں شریعت کورٹ آزاد کشمیر عبدالرشید سلیر یا کو چیف الیکشن کمشزآزاد جموں وکشمیر منتخب ہو نے پر مبارک باد دی امید ظاہر کہ وہ اپنی زمہ دار ی احسن طریقے سے پور ے کریں گے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسواری کے سیکرٹری اطلاعات چودھر ی ثاقب ظفر فرزندنگیال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام اعلانات ہوائی ثابت ہوئے کمرتوڑ مہنگائی نے غریب کاجینادوبھرکردیاہے حکومت کے تمام بلندوبانگ دعوے محض طفل تسلیاں ہیں عوا م کے سا تھ بہت بڑادھوکہ ہواہے اب پاکستان کے عوام پچھتارہے ہیں کہ انہیں عمران خان کی چکنی چپڑی باتوں پریقین کرکے مایوسی کے سواکچھ نہیں ملا روزمرہ کے استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ہرروز کوئی نہ کوئی بحران پیدا ہورہاہے کبھی آٹے کابحران کبھی چینی کابحران کبھی ٹماٹرکابحران کبھی گیس غائب کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہورہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خوداس بات کااعتراف کیاکہ کچھ معاملات کے ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومت کی بے بسی اورناکامی ہے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکی ہے تبدیلی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگایہ محص کھوکھلانعرہ ہی رہے گاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوملک کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ یہ غریبوں کی جماعت ہے کسان مزدورکے حقوق کی محافظ جماعت ہے آصف زردادی سب پہ بھاری پاکستان کے کامیاب ترین سیاستدان ہیں اس پارٹی کی قیادت بلاول بھٹوزردارجیسے قابل فخر نوجوان راہنما کے ہاتھوں میں ہے پاکستان پیپلزپارٹی غربیوں کی ہمدردجماعت ہے اس کاسب سے بڑاثبوت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جس سے غریب استفادہ کررہے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریبو ں کے لئے انقلابی منشور رکھتی ہے روٹی کپڑااورمکان اس جماعت کامنشور ہے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرغریبوں کوریلیف فراہم کرے گی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے بزرگ کہنہ مشق لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسواری کے مقبول ترین ہردل عزیز راہنماہیں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں آزادکشمیر میں ان کے دورحکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے میگاپراجیکٹ میڈیکل کالجز کاقیام ان کے تاریخ ساز کارنامے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرضلع میرپور کے صدر چودھر ی قاسم مجیدحلقہ نمبردو چکسواری کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ہم ان کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیں اوران کی حلقہ نمبردو چکسوار ی کی تعمیر وترقی اورجماعت کے لئے شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔