Kallar Syedan; Master Javed Iqbal of government high school Balakhar sadly passed away
گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے مدرس جاوید اقبال انتقال کر گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے مدرس جاوید اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیشن جج محمد شیراز کیانی، حافظ ملک سہیل اشرف، چوہدری عبدالغفار، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ، چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں امتیاز عباسی، راجہ شاہد مبارک، قاضی محمد عمران، راجہ اورنگزیب، زاہد صابر، قاضی احسان الحق قریشی، حاجی سردار صلاح الدین، ارشد محمود بھٹی، چوہدری ظہیر الحق، ضمیر حسین بھٹی، چوہدری حضر الرحمان، عدنان عباس بھٹی، عبدالرؤف وینس، قاسم شاہ، رمضان منہاس، ہیڈماسٹرز راجہ الطاف، رفاقت علی، راجہ محمود الحسن، صفدر کیانی، جبران کیانی، کامران عارف، عثمان شاہد، حاجی نورالحق، راجہ مجید، مرزا عبدالرحمان، وکلاء، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اساتذہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
Asad Mughal of Sahot registers police report over dishonoured cheque
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسد عزیز مغل سکنہ سہوٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں بھٹہ خشت کا کام کرتا ہوں۔مسمی فیاض حسین سکنہ سمندری سے کاروباری تعلقات تھے جس کی وجہ سے میں نے جنوری 2017 میں مسمی فیاض کو کاروبار کرنے کی غرض سے مبلغ پندرہ لاکھ روپے کی رقم بطور قرض اسے ادا کی۔ملزم فیاض یہ رقم چھ ماہ میں واپس کرنے کا پابند تھا۔ملزم نے بطور ضمانت مبلغ پندرہ لاکھ روپے کا چیک بھی دے رکھا تھا۔مقررہ وقت پر مذکورہ نے رقم ادا نہ کی اور ٹال مٹول سے کام لیتا رہا جس کے بعد سائل چیک کیش کروانے کیلئے بنک اکاؤنٹ میں گیا جہاں ملزم کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔سب انسپکٹر محمد خالد نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایک کے بعد ایک بحران پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں,چوہدری ظفر اقبال
Post-crisis crisis marks the performance of PTI government: Chaudhry Zafar Iqbal
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی امیدواربریسٹر چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک بحران پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔حکومت نے عام انتخابات کے دوران عوام سے جو جو وعدے بھی کئے ایک بھی پورا نہ کر سکی۔مکانات اور نوکریاں دینے کی بجائے عوام کو بے گھر اور بے روزگار کر دیا گیا جس سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبورہو رہے ہیں۔نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے پاس سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کوئی اور ایجنڈا نہیں۔یہ حکومت ملک میں ہی نہیں پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔حکومت کو خود پتہ نہیں کہ ان کی سمت کیا ہے اور وہ کس جانب جا رہے ہیں۔ناقص پالیسیوں کے باعث آٹے کے بعد اب چینی کا بحران بھی پیداہو گیا ہے،حکومت مافیا کے سامنے مکمل بے بس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مقامی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ادارے بے لگام ہو چکے ہیں جہاں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب ایسے حالات پیدا کر رہی ہے تا کہ عوام مجبور ہو کر ان کیخلاف احتجاجی ریلیاں شروع کردیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل دیکھائی دے رہا ہے تا ہم موجودہ بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے،سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینج رہے ہیں۔پارٹی کی کارکردگی صرف بھٹوخاندان کی برسیاں منانے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔کلر سیداں میں پیپلز سیکریٹریٹ نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی منظم نہ ہو سکی۔
باپ بیٹے تینوں نے مل کر اپنے ہی مالک کے مرغی خانے کا صفایا کردیا
The father-son duo cleaned up their owner’s chicken coop
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)باپ بیٹے تینوں نے مل کر اپنے ہی مالک کے مرغی خانے کا صفایا کردیا اور دس لاکھ روپے مالیت کی مرغیاں چرا کر لے گئے ملزمان کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا راولپنڈی کے عمار کاظم نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس نے چند ماہ قبل کلرسیداں کے گاؤں آراضی خاص میں مرغیوں کا شیڈ قائم کیا اور ان کی دیکھ بھال کے لیئے محمد صابر ولد امیر باز سکنہ ایبٹ آباد اور اس کے دو بیٹوں سدہیر اور منیر کو وہاں ملازم رکھا ہوا تھا وہ میرے شیڈ کہ تمام مرغیاں مالیت دس لاکھ چرا کر لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نئے پاکستان میں جہاں تقریبا ًہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے وہیں گیس کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ
There is a record increase in gas prices , where the increase in electricity prices is almost constant.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) نئے پاکستان میں جہاں تقریبا ًہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے وہیں گیس کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد ایک ایسا ٹیرف متعارف کرایا گیا کہ جن گھروں کے کبھی بھی ماہانہ بل تین سو روپے سے زاہد نہیں آئے وہاں اب ماہانہ بل ہزاروں میں آ رہے ہیں اشیا روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ رکھی ہے سردی کے اس سیزن میں آلو پچاس روپے کے پانچ کلو دستیاب ہوتے تھے آج وہ اپنے سیزن میں اس بار باون روپے کے کلو دستیاب ہیں آٹے اور چینی کی گرانی اپنے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے مقررہ منظوری سے زائد گندم انتہائی سستے داموں ایکسپورٹ کر کے اپنی اس شرح میں اضافے کی بھونڈی کوشش کی گئی جس سے آٹے کی قلت پیدا ہوئی اور اب مہنگے داموں اسے درآمد کرکے بہت سے لوگوں کو نوازا جائے گا ادھر پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ اطلاعات ہیں کہ ملک بھر کر صارفین بجلی سے ٹی وی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی 35روپے کی فیس میں اضافہ کرکے اسے ماہانہ سو روپے کیا جارہا ہے۔