DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Political leaders hold conference at Kahuta police station and deplore negligence of Forrest department over timber mafia rule

محکمہ جنگلات کہوٹہ کی نااہلی سے کہوٹہ میں لکڑی چوروں کا راج۔ پر ہجوم پریس کانفرنس

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
محکمہ جنگلات کہوٹہ کی نااہلی سے کہوٹہ میں لکڑی چوروں کا راج۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ خورشید ستی، راجہ عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ، صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی، سابق ناظم راجہ الطاف حسین اور سردار رضا کی تھانہ کہوٹہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس۔ادارے میرٹ پر اور بغیرکسی سیاسی دباؤ کے کام کرینگے کہوٹہ میں رروزانہ لاکھوں روپے کی لکڑی چوری ہوتی ہے محکمہ جنگلات نے اگر جنگل کی کٹائی کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو انکے خلاف سخت ایکشن ہو گا حکومت نئے پودے لگا رہی ہے جبکہ محکمہ کی ملی بھگت سے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے پولیس نا معلوم کے خلاف ایف آئی آر دینے کے بجائے اصل مجرموں کو بے نقاب کرے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف کے ساتھ میٹنگ میں گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ء راجہ خورشید ستی،صدر الفتح گروپ تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی، جنرل سیکرٹری گذارہ جنگلات و تحصیل چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی عنایت اللہ ستی،سابق ناظم راجہ الطاف حسین نے اپنے بیان میں کیا اس موقع پرصدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی،فوکل پرسن جنگلات ایم رضا،عامر ستی آف کھڈیوٹ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، احتشام اصغر کیانی، ارسلان کیانی، کبیر احمد جنجوعہ او ردیگر بھی موجود تھے ان تمام احباب نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسکی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر ایس ایچ او مرزا آصف نے کہا کہ عوام نشاندیہی کریں ٹمبر مافیا اور منشیات کا خاتمہ کرینگے انھوں نے کہا جنوری میں منشیات کے9پرچے دیے انھوں نے کہا کہ جو لکڑی کا ٹرک گذشتہ روز پکڑا گیا ہے اس لکڑی کٹائی میں جو زمہ داران ہیں انکے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

شاہین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے پسماندہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے

Shaheen International School and College is playing a vital role in promoting education in Kahuta.

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
شاہین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے پسماندہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے دنیاوی اور دینی تعلیم کا حسین امتزاج ہے بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کیمپس موجود جبکہ تمام اساتذہ ماسٹر دگری ہیں جبکہ دینی تعلیم کے لیے خصوصی طور عالم فاضل ٹیچر موجود ہیں دائریکٹر راجہ نعمان نصیر انتہائی ذہین اور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں انکی سرپرستی میں ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جدید لیبارٹریز، لائبریریز اور غیر نصابی سر گرمیوں کے لیے وسیع گراؤنڈ موجود ہے جبکہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات موجود ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شاہین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج میں پروگرام چمکتے ستارے میں مہمانان گرامی صدر کہوٹہ بار کاور ریاض قادری ایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن یوسف جاوید غفاری سابق اے ای او راجہ منصور،اے ای او ماجد ہاشمی اور سنئیر صحافی اصغر حسین کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان صحافی افتخار احمد غوری نے ادا کیے پروگرام میں بچوں نے تقاریر،نعت اور تلاوت کلام میں حصہ لیا راجہ نعمان نصیر نے شاہین کالج کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ انشا اللہ ہماری کوشش ہے کہ کم فیسوں میں اس علاقے کے عوام کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ غریب نادار طلبا کو فیس میں خصوصی رعایت اور کئی بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گے۔

پانچ فروری کو پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے

On February 5, the entire Pakistani nation and armed forces will unite with their brothers in occupied Kashmir.

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں 171دن ہو گے کرفیو لگا کر انکو گھروں میں بند کر رکھا ہے خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے نوجوانوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گے ہیں دوائی نہ ملنے کی وجہ سے لوگ سسک سسک ک مر رہے ہیں مگر کسی کو جرات نہیں پڑتی کہ وہ بھارتی درندوں سے بات کرے مسلم اُمہ کیوں خاموش ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی وسماجی شخصیت ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کیا نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ستر سال گزر گے مقبوضہ کشمے رکے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے اور انکو آزادی کے حق سے محروم کر رکھا ہے مگر اسکے باوجود وہاں کے مسلمانوں نے آزادی کی تحریک کو کمزور نہ ہونے دیا اور کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے کو عملی جامع پہنایا جس پر لاکھوں لوگ شہید بھی ہوئے کئی بچے یتیم ہوئے ہزاروں عورتیں بیوہ ہوگئیں بھارت سن لے جو آگ اس نے مقبوضہ کشمیر لگائی ہے اسکی لپیٹ میں وہ خود آئے گا وہ وقت دور نہیں جب بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونگے انھوں نے کہا کہ پانچ فروری کو پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور انکو پیغام دینگے کہ آپ اکیلے نہیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

کہوٹہ میں آٹے کا بحران جاری جبکہ چینی بھی نایاب 68روپے سے 85روپے کلو فروخت ہونے لگی

Wheat flour crisis continues in Kahuta, while sugar also sells for Rs. 68 to Rs. 85 per kg.

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
کہوٹہ میں آٹے کا بحران جاری جبکہ چینی بھی نایاب 68روپے سے 85روپے کلو فروخت ہونے لگی جبکہ یوٹیلیٹی سٹور میں بھی چینی آٹا غائب کر دیا جاتا ہے ملی بھگت سے زائد قیمت پر فروخت کر دیا جاتا ہے جبکہ انتطامیہ عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے کہوٹہ شہر میں 15کلو آٹے کا تھیلہ 900روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 20کلو کا نایاب ہے اگر ملے بھی تو 1300تک کا ملتا ہے تاجروں نے کہا کہ مل والے کوٹہ پورا نہیں دیتے ہمیں نصف دیکر نصف پبلک کرتے ہیں اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور آٹے کا چارج اے سی کو دیا جائے

تعزیت

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض سے مرزا محمد مسعود آف بٹالہ اور مرزا برادران کا اظہار تعزت۔سابق چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی والدہ محترمہ گذشتہ روزقبل وفات پا گیں تھیں ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خوردمرزا محمد مسعود آف بٹالہ اور ان کے صاحبزادگان مر زا عمران مسعود آف بٹالہ حا ل مقیم(UK)،مرز ا میران مسعود آف بٹالہ، مرز ا جبران مسعود آف بٹالہ نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button