راجہ برکت حسین رضائے الہی سے انتقال کرگئے نماز جنازہ آبائی قبرستان موہڑہ مظفریاں میں ادا کی گئی
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ بوا ئز ہائیر سکینڈری سکول بیول کے ٹیچر راجہ شوکت احمد کے بہنوئی راجہ برکت حسین رضائے الہی سے انتقال کرگئے نماز جنازہ آبائی قبرستان موہڑہ مظفریاں میں ادا کی گئی نما زجنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات،اساتذہ،تاجروں،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مرکز صحت بیول میں ادویات کی قلت،محکمہ صحت کی غفلت یا ڈاکٹر کی نااہلی۔مرکز صحت بیول ہزاروں کی آبادی والے علاقے کے لیے واحد سرکاری اسپتال ہے جس میں ادویات کی اکثر قلت رہتی ہے علاقہ کی عوام کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ ادویات مہیا نہیں کر سکتا تو اسکا کیا فائدہ جب ان سے پوچھا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے اوپر سے ادویات نہیں آ رہی ہیں بعض لوگ کہتے ہیں ڈاکٹر محکمے سے رابطہ نہیں کرتا ہے اسکی انکوائری کروائی جائے علاقے کی اکثریت آبادی غریب مزدور دیہاڑی دار اور کسان پر مشتمل ہے جو پرائیویٹ اسپتالوں میں مہنگا علاج نہیں کرا سکتے حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے غریب آدمی مہنگائی کے اس دور میں اپنا اور بچوں کا پیٹ پالے یا مہنگا علاج کرائے حکومت فوری طور پر سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ غریب عوام علاج کروا سکیں۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگ (ن) کسی کی ذاتی پراپرٹی نہیں ہے کہ اسے دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا جائے برادری ازم کی سیاست سے پارٹی کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے پیراشوٹ کے ذریعے کسی عہدے دار کو قبول نہیں کریں گے جنرل سیکرٹری کا انتخاب جمہوری طریقے سے کیا جائے تاکہ مسلم لیگ (ن) نقصان سے بچ سکے نظریاتی کا رکنوں کو آگے لایا جائے پارٹی ہمیشہ اقتدار میں آنے کے بعد کارکنوں کو نظر انداز کر دیتی ہے میرٹ پر جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے پیرا شوت کے ذریعے اگر انتخاب عمل میں لایا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لائیرز ونگ کے جنرل سیکرٹری دانیال امین ایڈووکیٹ،فیصل اقبال آصف محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔