DailyNews

Chakswari, AJK; Those seeking change will have to wait for 2021 election, Raja Javed Iqbal

حکومت تبدیلی کے خواب دیکھنے والے انتخابات2021؁ء کاانتظارکریں۔راجہ جاویداقبال

چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ جاویداقبال وزیر حکومت آزادکشمیر نے کہاہے کہ راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے ہیں۔ حکومت تبدیلی کے خواب دیکھنے والے انتخابات2021؁ء کاانتظارکریں۔مسلم لیگ(ن) میں کوئی فاروڈبلاک نہیں۔مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی متحدہے اور راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیر پربھرپوراعتمادہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہیں مثالی وزیر اعظم ہیں مثالی دورحکومت ہے ان کے دورحکومت میں آزادکشمیر میں شانداراور انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو نئی اصلاحات کی گئی ہیں وہ گزشتہ ادوار میں نہیں ہوئیں محکمہ تعلیم میں نافذ کی گئی نئی اصلاحات ہرلحاظ سے شاندار اورانقلابی ہیں ان کے دوررس نتائج آئے ہیں ان کے اثرات وثمرات سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں این ٹی ایس کانفاذ غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن کاقیام بائیومیٹرک سسٹم میرٹ پرنوجوانوں کی بھرتی سمیت دیگرنئی اصلاحات قابل ستائش وقابل تقلیداقدامات ہیں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اعلی عہدوں پرفائز ہوئے ہیں پسندوناپسنداقرباپروری سفارشی کلچر اورسیاسی مداخلت کاخاتمہ اس حکومت کاسنہر ی اورتاریخ ساز کارنامہ ہے مسئلہ کشمیر اورتحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم آزادکشمیر کی جرات مندانہ اورجاندارپالیسی اورکشمیر یوں سے والہانہ محبت کااظہار ان کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بہترین ہمدردی وخلوص کااظہار ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے راجہ جاویداقبال نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی شاندار کاکردگی کی برکات رنگ لائیں گی آئندہ الیکشن میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے جس کاسارا کریڈٹ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے مثالی دورحکومت کے سرہوگا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی سرساوہ کی عمارت تعمیر شدہ عمارت کی حالت ا نتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے۔سال ہا سال سے انتہائی مخدوش،بوسیدہ عمارت کسی بھی قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتی کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ،اس سے پہلے کے کوئی بڑا حادثہ ہو عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے۔عوام علاقہ کا پر زور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی سرساوہ کی عمارت محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کی نظر کرم سے محروم ہو کر بوسیدہ ہو چکی ہے۔مذکورہ سرکاری سکول میں پڑھنے والے بچے اور بچیاں غریب گھرانوں کے ہیں۔ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ان کو یہ حق با عزت طریقہ سے دیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار اور ڈی ای او صاحبان اپنے فرائض سے غافل ہیں۔ قرین قیاس ہے کہ اس سکول کا معائنہ ہی نہیں کیا جاتا ورنہ ڈی ای او صاحبان اپنے وزٹ کے دوران عمارت کی بوسیدگی سے واقف ہوتے اور ارباب اختیار کا آگاہ ضرور کرتے۔ مقمای افراد کا محکمہ تعلیم سے پر زور مطالبہ ہے کہ کوٹلی سرساوہ کے پرائمری سکول کی عمارت کو فی الفور دوبارہ تعمیر کیا جائے تا کہ غریبوں کے بچے محفوظ سکول میں اپنی تعلیم کی منازل طے کر سکیں۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چراغ تلے اندھیرا۔میونسپل کمیٹی چکسواری کی ناک تلے مین بازار میں پنیام گلی کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔نالیوں کی صفائی نہ ہونے اور سڑک کی مرمت میں کوتاہی کے مظاہرے کی وجہ سے سڑک جلد ہی ٹوٹ پھوٹ گئی۔ ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر کی خصوصی نظریں گردونواح پر مذکور۔پنیام گلی کی مین بازار میں مرکزی شاہراہ جو درجن بھر کے چھوٹے گاؤں اور محلوں کو چکسواری سے ملاتی ہے کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔پنیام کی مین شاہراہ کافی عرصہ سے خراب رہی تھی۔خدا خدا کر کے ارباب اختیار نے اس کی تعمیر شروع کی تو اب مین گلی ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ارباب اختیار نے جان بوجھ کر مین بازار کی مرکزی شاہراہ کونظر انداز کیا ہواہے۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ پنیام گلی میں کنکریٹ کی سڑک بنوائی جائے اور اس کا پانی کا بہاؤ سائیڈوں پر رکھا جائے تا کہ مستقبل میں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔

Show More

Related Articles

Back to top button