Kallar Syedan; Ex Vice Chairman union council Biahondote. Mohammad Nawab Khan passed away in village Nanda Jatal
یوسی بشندوٹ کے سابق وائس چیئر مین الحاج محمد نواب خان کو چوکپنڈوری کے قریب گاؤں نندنہ جٹال میں سپردخاک کر دیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)یوسی بشندوٹ کے سابق وائس چیئر مین الحاج محمد نواب خان کو چوکپنڈوری کے قریب گاؤں نندنہ جٹال میں سپردخاک کر دیا گیا،نما زجنازہ میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، حافظ سہیل اشرف،بیرسٹر ظفر اقبال چوہدری،محمد اعجا ز بٹ،چوہدری عبدالغفار، محمد زبیر کیانی،راجہ فیصل منور، الحاج اسلم بانی،چوہدری نعیم بنارس، حاجی اظہر حسین آزاد، راجہ غلام قنبر،ماسٹر وحید، چوہدری تصور حسین، چوہدری ذوالفقار، بلا ل قیوم چغتائی،راجہ فیصل کیانی،راجہ اشفاق جنجوعہ، ہمایوں کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں سبزی منڈی میں سستی اشیا لینے آنے والا اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا
Motorbike belonging to Nazam Saeed of Morra Sandhu stolen at Kallar market
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سبزی منڈی میں سستی اشیا لینے آنے والا اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا،ناظم سعید سکنہ موہڑہ سندھو تحصیل گوجرخان نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ سبزی منڈی سے خریداری کرنے کے لیے آیا اور اس نے اپنا موٹر سائیکل آر آئی کیو 7009نجی بینک کے باہر کھڑا کیا اور سبزی لے کر واپس آیا تو نہ معلوم ملزمان موٹر سائیکل چرا کر لے جا چکے تھے کلر سیداں پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
دو دیہات سے ایک ہی رات میں چار بکریاں چوری کر لی گئیں
Four goats stolen from village Anchoa and Kallar Sagwal
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)دو دیہات سے ایک ہی رات میں چار بکریاں چوری کر لی گئیں،گاؤں انچھوہا کے محمد اشتیاق نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی حویلی میں اپنی چھ عدد بکریاں باندھ رکھی تھیں وہ ظہر کی نماز پڑھنے قریبی مسجد گیا واپس آیا تو دو بکریاں غائب تھی نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر اتفاق ٹاؤن کلر سگوال کے اظہر محمود نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی گزر بسر کے لیے مال مویشی پال رکھے ہیں گزشتہ روز نا معلوم ملزمان اس کی دو بکریاں مالیتی ستر ہزار روپے نا معلوم افراد چوری کر کے لے گئے ہیں۔کلر سیداں پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایم سی کلر سیداں میں سب انجینئرز کی عدم تعیناتی کے باعث بیشتر منصوبوں پر جاری کام کو روک دیا گیا
Due to the deployment of sub engineers in MC Kallar Syedan, work on most projects was stopped.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ایم سی کلر سیداں میں سب انجینئرز کی عدم تعیناتی کے باعث بیشتر منصوبوں پر جاری کام کو روک دیا گیا ہے۔ایم سی کلر سیداں کی حدود میں 12 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی پبلک لیٹرین،27 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی قبرستان کی چاردیواری،بیس لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سلاٹر ہاؤس اور 15 لاکھ روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید نے بتایا کہ ایم سی کلر سیداں میں تعینات سب انجینئر حسنین علی کے تبادلے اورسب انجینئر راجہ عبدالجبار کی جانب سے از خود نوکری سے استعفی دینے کے باعث دونوں آسامیاں گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے جاری منصوبے بھی التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔دریں اثناء تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسلوں میں گلیات کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ 15لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہونے کے بعد28 جنوری کو ٹینڈرزبھرے جائیں گے لیکن سب انجینئرز کی عدم تعیناتی کے باعث کسی بھی منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکے گا۔چیف آفیسر نے بتایا کہ انہوں نے سب انجینئر زکی تعیناتی کے لئے دو سے تین بار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلے بھی ارسال کئے ہیں مگر ابھی تک تعیناتی عمل میں نہ آ سکی۔
محکمہ زراعت کی چوآخالصہ کے قریب کاروائی،بغیر لائسنس کے ادویات رکھنے پر مقدمہ درج
Case registered for possessing unlicensed medicines by agriculture dept in Morra Langrail, Choa Khalsa
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)محکمہ زراعت کی چوآخالصہ کے قریب کاروائی،بغیر لائسنس کے ادویات رکھنے پر مقدمہ درج جبکہ متاثرہ فریق نے محکمہ زراعت کو بھی ایک کروڑ روپے کا نوٹس بجھوا دیا۔محکمہ زراعت کے آفیسر محمد ذیشان نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ اس نے مخبر کی اطلاع پر صبور لطیف اور عنصر ولد عبدالطیف کی پٹرول ایجنسی موہڑہ لنگڑیال پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی طور پر زرعی ادویات فروخت کی جا رہی تھیں ہم نے دوکان کی تلاشی لینا چاہی تو ملزمان نے ہمارے ساتھ ہاتھا پائی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور اس دوران زرعی ادویات کو دوکان سے اٹھا کر گاڑی میں لاد کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ان کا یہ اقدام تعزیرات پاکستان کے تحت جرم ہے کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیاجبکہ صبور لطیف نے اپنے وکیل عظمت بٹ کی وساطت سے محکمہ زراعت کے افسران سخی محمد،محمد ذیشان،میڈم بشرہ صدیق کو ایک کروڑ کا نوٹس بجھوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران نے بغیر کسی نوٹس اور وارنٹ کے گھر میں داخل ہو کر عورتوں بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیاں اور میرے کاروبار کو نقصان پہنچایا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے سات ایام کے اندر اندر ایک کروڑ روپے بطور تاوان ادا نہ کیے تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔