کہوٹہ شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ۔ گن پوائنٹ پر مسلح نقاب پوش ڈاکوں نے شہر ی سے ہزاروں روپے نقدی، 2عدد قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ چھنی اعوان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔پولیس تھانہ کہوٹہ میں ملک اظہر نے درخواست دیتے ہو ئے بتایا کہ میرے بیٹے سے گھر کے باہر اسلحہ کی نوک پر مسلح نقاب پوش ڈاکوں نے دو عدد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔