DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Even in this modern age, Public in Islam purra jabber are deprived of basic facilities of Sui gas

اس جدید دور میں بھی اہلیان اسلام پورہ جبر سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم چلے آ رہے ہیں

جبر( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام)اس جدید دور میں بھی اہلیان اسلام پورہ جبر سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم چلے آ رہے ہیں شرقی گوجرخان کا مرکزی آبادی اہلیان اسلام پورہ جبر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے چند منٹ کے دوری پر بیول منجوٹہ سٹاپ کے مکین سوئی گیس کی سہولت سے استعفادہ حاصل کر رہے ہیں لیکن اہلیان اسلام پورہ جبر کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں بیول سے اسلام پورہ جبر موہڑہ بھٹیاں تک گیس کی فراہمی کے لیے مین لائن کے لیے کھودائی کا کام بھی شروع ہو ا تھا لیکن اب نامعلوم وجوہات کی بناء پر کام بھی رکا ہوا ہے جبکہ موجودہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے الیکشن سے قبل یوسی اسلام پورہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد اہلیان اسلام پورہ جبر کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے لیکن موجودہ ممبران اسمبلی بھی اس کام کو مکمل کرنے میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آ رہے اہلیان اسلام پورہ جبر کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے وہ سوئی گیس کی فراہمی کو پورا کریں اور عوام سے کیے گے وعدے کو مکمل کریں۔

چونترہ اڈیالہ روڈ کے توسیعی منصوبے پر با اثر لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے اونچائی کم کر کے سڑک کا ستیاناس کیا جا رہا ہے

Chauntra Adiala Road project is being reduced to a height due to the intervention of the people with influence

چک بیلی خان( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) ؎ چونترہ اڈیالہ روڈ کے توسیعی منصوبے پر با اثر لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے اونچائی کم کر کے سڑک کا ستیاناس کیا جا رہا ہے جس کی وجہ روڈ حسب سابق تعمیر ہونے کے بعد فوراً ہی برباد ہو کر رہ جائے گا گھورکھپور سے جرار کیمپ تک بنائی جانے والی اس سڑک کو آئے روز تباہ ہونے سے بچانے کے لئے سطح زمین سے مناسب حد تک بلند رکھا گیاپاشا کلینک کے پاس کافی حصہ پر سڑک کی بلندی بھی رکھ دی گئی تھی لیکن بااثر لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے سڑک کی اونچائی دو فٹ مزید کم کر دی گئی جس سے زیر تعمیر سڑک کے تباہی کے خدشات حسب معمول قائم رہیں گے سفر کرنے والوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی اونچائی کم کر کے سرکاری پیسہ کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ اونچائی کو ضرورت کے مطابق رکھ کر اسے تباہی سے بچایا جائے

چک بیلی خان میں ہونے والی وارداتوں پر شہر کے سیاسی لوگوں نے پوائنٹ سکورنگ شروع کر دی

The city’s political people started scoring points on the incident in Chak Bailey Khan

چک بیلی خان ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام) چک بیلی خان میں ہونے والی وارداتوں پر شہر کے سیاسی لوگوں نے پوائنٹ سکورنگ شروع کر دی ہے اس سلسلے میں چوہدری نثار گروپ سے تعلق رکھنے والے شخص حاجی علی اصغر کے بھائی کے نام سے منسوب کوثر مارکیٹ میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے لوگوں کا اکٹھ کیا گیا جس میں وارداتوں سے نمٹنے کے لئے غیر سیاسی تنظیم بنانے کا اعلان کیا گیا جس میں کچھ دکاندادورں کے علاوہ نثار گروپ اور وہاں پر غیر موجود حکومتی لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جو دکانداروں سے 100روپے فی دکاندار چندہ اکٹھا کرے گی اور دکانداروں سے تعاون کرے گی وہاں پر حکومتی جماعت کے لوگوں کی عدم موجودگی اس بات کو واضع کر رہی تھی کہ حکومتی جماعت اس کام میں متفق نہیں ہے دوسری جانب حکومتی جماعت کی جانب سے پی ٹی آئی چک بیلی خان کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اکٹھ کو ایک سیاسی شخص کی جانب سے اور اس کی ذاتی جگہ پہ رکھنا ہی بدنیتی اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا پہلا قدم تھا جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی چوہدری مسعود جیلانی نے کہا سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی اس کمیٹی میں حکومتی جماعت کے کسی رکن کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی انھوں کہا کہ وارداتوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اور وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان پہلے ہی پولیس کو ہدایات دے چکے ہیں جس کا نتیجہ بھی جلد ہی عوام کے سامنے مثبت شکل میں ہو گا چوہدری نثار گروپ غلام سرور خان کے اس ایکشن کا کریڈٹ لے کر سہرا اپنے سر باندھنے کے لئے یہ اکٹھ کر رہا ہے چوہدری مسعود جیلانی نے کہا کہ لوگ فکر نہ کریں ڈکیت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے

Show More

Related Articles

Back to top button