Chakswari, AJK; Chakswari Palak road with major pot holes before the road work is completed
چکسواری پلاک سڑک تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پلاک سڑک تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارحالیہ بارشوں نے چکسواری پلاک سڑک کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کاپول کھول دیا حمیدآبادکے قریب سڑک پرجگہ جگہ گڑھے پڑگئے چکسواری پلاک سڑک کے سائیڈشولڈزکی غیرمعیاری تعمیرتارکول کے بجائے تیل کااستعمال حمیدآبادمیں نکاسی آب کی نالیاں بھی تعمیرنہیں کی گئیں محکمہ شاہرات کے افسران نے آنکھیں موندلیں عوام کاوزیراعظم آزادکشمیرسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق چکسواری پلاک سڑک(میرپورکوٹلی روڈ) تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی۔حالیہ بارشوں میں حمیدآبادکے قریب سڑک پرجگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں۔چکسواری پلاک سڑک کے سائیڈشولڈرکی تعمیرکاکام بھی ناقص ہواہے۔سائیڈشولڈرکی تعمیرمیں تارکول کے بجائے کالے تیل کااستعمال کیاگیا۔حمیدآبادمیں نکاسی آب کی نالیاں بھی تعمیرنہیں کی گئیں۔ نکاسی آب کی نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارش میں پانی سڑک پرجمع ہوجاتاہے۔محکمہ شاہرات کے افسران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیراوروزیرشاہرات آزادحوکت نے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے