DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; After the electric water gasoline inflation, the flour crisis has engulfed the poor members of public in the country

بجلی پانی گیس پٹرول کے بعد آٹا کے بحران نے غریب طبقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سونامی نے عوام کو روٹی سے بھی محروم کر دیا آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا مزدور غریب دیہاڑی دار طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترسنے لگا بجلی پانی گیس پٹرول کے بعد آٹا کے بحران نے غریب طبقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 30,35روپے فی کلو فروخت ہونیوالا آٹا یکدم 70روپے فروخت ہونے لگاجس سے غریب افراد مایوس ہو گئے حکومت صرف زبانی دعوے کر رہی ہے اور اخباری اشتہار تک حکم چلائے جا رہے ہیں لیکن عملاًآٹا کی مہنگائی کم دستیابی کو روکنے کے لیے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے اور دن بدن مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور واویلا مچا رہے ہیں لیکن اب انکے چولہے تک ٹھنڈے کر دئیے اور بچے فاقوں مرنے لگے ہیں بیول اور گردونواح کی آبادی کی اکثریت مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پر مشتمل ہے جو روزانہ دوتین کلو آٹا خریدتے ہیں اب انکے لیے دوتین کلو آٹا خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے حکومت فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

Gujar Khan; Pothwar region along with rest of the country is facing an impending wheat flour crisis as prices of the staple food have shot up in recent weeks amid soaring inflation and tumbling purchasing power.
The price of flour has increased from Rs43 per kilogram to Rs75 per kilogram in different parts of the country while the government has also launched a crackdown against flour mills and hoarders to bring down the prices.
Wheat flour is a basic food item and its shortage and price hike trigger sharp public criticism and outcry against governments.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسی جاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں۔98پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سمری روانی حکومت کی مزدور کش پالیسیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ایک طرف آٹا دالیں سبزیوں اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو دوسری طرف حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ہر مہینے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخ بڑھا دئیے جاتے ہیں مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں لگتا ہے حکومت غریب کا چولہا بجھا کر دم لے گی عوام نے تبدیلی کا خواب دکھانیوالوں کی آواز پر لبیک کہا تھا انکا خیال تھا کہ ہمیں خوشحالی میسر آئے گی روزمرہ اشیائے ضرورت سستے داموں ملیں گی بجلی اور گیس سستی ہونگی لیکن معاملہ اسکے برعکس ہو گیا اندریں حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ مہنگائی کے گھوڑے کو فوری طور پر لگام دیکر عام آدمی کو ریلیف دیاجائے اس سلسلے میں تاجر طبقے کی من مانیوں کے آگے بند بھی باندھنا ہو گا پرائس کنٹرول کمیٹیاں یونین کونسل کی سطح پر بنائی جائیں تاکہ قیمتوں کو موثر طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button