DailyNews

London; Chief constable Bedfordshire meets local community at the residence of Abdul Aziz Chishti

چیف کانسٹیبل بیڈفورڈ شائر کی قاضی عبدالعزیزچشتی کی رہائش گاہ پر کمیونٹی مسائل پر نشست

لوٹن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بیڈز کائونٹی میں تعینات ہونے والے بیڈ فورڈشائر پولیس چیف کانسٹیبل گیری فورستھ نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتمم اور کمیونٹی رہنما قاضی ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور دیگر عمائدین کے ساتھ ایک نشست ہوئی جس میں چیف کانسٹیبل کے ساتھ جرائم اور کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیالات ہوا۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پولیس اور کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے چیف کانسٹیبل کو رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کمیونٹی عمائدین کو پولیس چیف کانسٹیبل نے آگاہ کیا کہ مرکزی حکومت جلد کمیونٹی فورس میں اضافہ کرے گی۔ سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ نے کہا کہ پولیس فورس میں مختلف کمیونٹیز سے متعلق افراد کی شمولیت سے جرائم پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے ۔نشست میں متعدد دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button