سائیں مرچو سرکار قلندر بخاری جلالی کے سالانہ عرس و میلا خطہ پوٹھوہار کی پہچان ہے, جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)مسلم لیگی رہنماء راجہ صابر حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والے عرس و میلے کے تمام پروگرام حسب معمول ہوں گے مریدین و زائرین کسی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں،انہوں نے کہا ہر سال 5,6,7مارچ کو بابا سائیں مرچو سرکار قلندر کے مزار پر عرس و میلا ہوتا ہے اس سال بھی دربار کے اندر کے پروگرام اور باہر کے پروگرام حسب معمول ہوں گے اور لوگ ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے لیے دوردراز سے شرکت کریں گے پیر سید عطاء حسین شاہ المعروف بابا سائیں مرچو سرکار قلندر بخاری جلالی کے سالانہ عرس و میلا خطہ پوٹھوہار کی پہچان ہے اس میلے کو خطہ پوٹھوہار میں ایک منفرد مقام حاصل ہے اور اس میلے میں پورے پاکستان سمیت بیرون ممالک سے لوگ شرکت کرتے ہیں اس سال بھی تمام پروگرامز کو آئندہ میٹنگز میں ختمی شکل دے دی جائے گی اور مریدین زائرین کسی جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں سالانہ عرس و میلے کی تقریبا ت میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
چوہدری حسن نعیم سابق چیئر مین زکوٰۃ کمیٹی چک بیلی خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Ch Hassan Naeem ex Chairman Zaqat committee passed away in Chak Bale Khan
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ؎چک بیلی خان کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت سابق کونسلر چوہدری عدنان نعیم کے والد چوہدری حسن نعیم سابق چیئر مین زکوٰۃ کمیٹی چک بیلی خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں انھیں چک بیلی خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی
بیول اور اس کے گردو نواح میں آٹا مہنگا فروخت ہو نےلگا
Bewal and its suburbs, flour will be being sold at higher rate
بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول اور اس کے گردو نواح میں آٹا مہنگا فروخت ہو نےلگا۔غریب،مزدور،دیہاڑی دار طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترسنے لگا۔تیس،پینتیس روہے فروخت ہو نے والاآٹا آج یک دم ستر،اسی روپے فروخت ہو نے لگا ہے جس سے غریب افراد مایوس ہو گئیے ہیں۔ حکومت صرف زبانی دعوے کر رہی یے اور اخباری اشتہارات تک حکم چلائے جا رہے ہیں لیکن عملاّ آٹا کی مہنگائی اور عدم دستیابی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔آٹا کی مہنگائی سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں اور بچے فاقوں مر رہے ہیں۔
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
شرقی گو جرخان میں پٹرول ناقص اور مقدار میں کم فروخت ہو نے لگا ہے۔ شرقی گوجر خان کے علاقوں مطوعہ، بھڈانہ،حبیب چوک، قاضیاں چوک بیول میں قائم پٹرول پمپ اور ان کے ساتھ ساتھ قائم پٹرول ایجنسیاں جو کہ جبر،بیول،قاضیاں،میرہ شمس، بھڈانہ اوردیگر قریبی علاقوں میں ہیں وہاں پر اور ان پٹرول پمپس پر ناقص اور کم مقدار میں پٹرول فروخت کیا جاتا ہے کیونکہ ان کے پیمانے ٹھیک نہیں ہیں جو کہ لیٹرکی مقدار سے کم ہوتے ہیں پیسے پورے لیٹر کے لئیے جاتے ہیں لیکن پٹرول کی مقدار کم ہوتی یے اور پٹرول کوالٹی کے لحاظ سے بھی اچھا نہیں ہوتا ہے جو کہ موٹر سائیکل گاڑیوں کے لئیے نقصان دہ یے اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان سے اپیل کی ہے کہ ان پٹرول پمپس اور ایجنسیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور پیمانے چیک کئیے جائیں۔