Doberan Kallan; Dua e Chelum observed for late M Rafiq Bhatti in village Dhok Sanghat, Pind Bainso
محمد رفیق بھٹی مرحوم و مغفور کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں منعقد ہوئی۔
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
حاجی محمد رشید کے بھائی محمد رفیق بھٹی مرحوم کی دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز خطیب جامع مسجد نور کلرسیداں مولانا قاری اجمل علی قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ہدیہ نعت خطہ پوٹھوار کے مشہور نعت خواں احسان الحق چشتی، حافظ غلام محی الدین، صوفی وارث اور دیگر نے پیش کیں۔ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا حافظ خالد محمود نقشبندی اور حافظ محمد رضا قادری نے کرائی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان اپنے اعمال میں سے صرف اس بات کو دیکھ لے کہ کیا ہم سب اپنے والدین کا ادب و احترم کرتے ہیں۔ والدین عظیم نعمتیں اور سرمایہ ہوتی ہیں۔ ان کی قدر کرنے سے ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ باپ جنت کا مرکزی دروازہ ہے اور اس دروازے سے وہی شخص داخل ہو سکتا ہے جس نے دنیا میں والدین کی قدر کی ہو۔ محمد رفیق درویش صفت اور محراب و ممبر سے پیار کرنے والے انسان تھے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔