Chakswari, AJK; Closing session of all Principal Workshops held by Afaq in Chakswari
چکسواری میں آ فاق کے زیراہتمام دوروزہ پرنسپل ورکشاپ کے اختتامی سیشن
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شفقت اقبال عباسی زونل ہیڈآفاق آزادکشمیراورمحمدگلریز انصاری ایریا منیجرآفاق میرپور ڈویژن نے کہاکہ دنیاکے سب سے بڑے رہبرورہنماحضرت محمدمصطفیﷺ ہیں۔نونہالوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کی بھاری ذمہ داری اساتذہ کرام پرعائدہوتی ہے۔استادقوم کی بہترین رہنماکرسکتاہے۔جواستاداپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتاہے اس سے دنیامیں سکون، اطمینان ملتاہے اورآخرت میں اللہ تعالیٰ بھی اجردے گا۔سیکھنے سکھانے کاعمل ساری زندگی جاری رہتاہے جوسیکھاجائے اس پرعمل بھی کیاجائے۔ آفاق معیارتعلیم کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ آفاق ہی واحد ادارہ جو پورے ملک میں اساتذہ کرام کو جدید طریقہ تدریس کی تربیت دے رہاہے جس کا مقصدمعیارتعلیم بہتر سے بہتر کرنا ہے۔اساتذہ کرام ہی قوم کی بہترین رہنمائی کرسکتے ہیں۔اساتذہ کرام ورکشاپس میں جوسیکھتے ہیں وہ آگے منتقل کریں۔جدیدطریقہ تدریس کواختیارکیاجائے۔اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کریں اور جدید طریقہ تعلیم سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں آ فاق کے زیراہتمام دوروزہ پرنسپل ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کے ٹرینر سجاداحمدخان اورنویداللہ خان تھے۔عتیقہ صادق، رضوان احمدرضا اودیگرنے خطاب کیا اورگلریز انصاری ایریا منیجرآفاق میرپور ڈویژن کاشکریہ اداکیا۔ورکشاپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپل،سینئرٹیچرزنے شرکت کی