غلام ربانی قریشی ڈائیلاسز سنٹر اور الفتح خواتین ٹریننگ سنٹر کی دعائیہ تقریب , مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
مذہبی سکالر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہا ر شریف نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ آصف ربانی قریشی نے کہوٹہ میں اپنے والد کے نام سے غلام ربانی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اور الفتح خواتین ٹریننگ سکول کاقیا م ان کی زمانہ ساز سوچ کا نتیجہ ہے۔ اپنی ذات سے ہٹ کر دوسروں کی فلاح وبہبود کی سوچ رکھنے والے لوگ عظیم ہیں۔ نیت پاکیزہ ہو اور ارادے پختہ ہوں تو اللہ کی رحمت کی چادر تان لیجاتی ہے۔ غلام ربانی قریشی ڈائیلاسز سنٹر اور الفتح خواتین ٹریننگ سنٹر کی دعائیہ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہا ر شریف نے خصوصی دعا فرمائی۔ اور اپنی طرف سے ادارے کے سربراہ آصف ربانی قریشی کو پچاس ہزار روپے نقدی کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران سینیئر قانون دان سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔جبکہ تقریب سے معروف معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بھی خطاب کیا تقریب میں ڈائریکٹر سی ڈی اے راجہ خضر حیات ستی، کاروباری شخصیت محمد داؤد، محمد ظہیر قریشی، شیراز قریشی ایڈووکیٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، توقیر عباسی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات،شہر ی اور طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران مہمان خصوصی مذہبی سکالر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہا ر شریف نے ہسپتال کے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور ٹریننگ سنٹر میں تدریسی سٹاف اور طالبات کے ہنر سیکھنے کے عمل کا معائنہ کیا۔ اور ان کے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیا۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری اور میزبان آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا مشن غریب نادار اور مفلس لوگوں کی بے لوث خدمت ہے۔ جس کے لیئے میں دن رات کو شاں ہوں۔ آخر میں دونوں اداروں میں الگ الگ دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔