DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police publish their annual 2019 report which shows crime on increase with 14 murders being committed

تھانہ کہوٹہ 2019میں جرائم کی شرع 2018سے زیادہ رہی قتل، اغوا اورمنشیات فروشی میں اضافہ ہوا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ 2019میں جرائم کی شرع 2018سے زیادہ رہی قتل، اغوا اورمنشیات فروشی میں اضافہ ہوا تفصیل کے مطابق 2019میں تحصیل کہوٹہ میں جرائم کا اضافہ ہوا قتل کی 14وارداتیں ہوئی44ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ دس تا حال گرفتار نہ ہو سکے لڑائی جھگڑے میں 23مقدمے چالان ہوئے 115ملزمان میں سے105گرفتار ہوئے اغواکے17مقدمے درج ہوئے15چالان ہوئے دس خارج ہوئے12ملزمان گرفتار ہوئے 12نہ ہو سکے اسلحہ کے 63مقدمے اور 64ملزمان گرفتار کیے گے جبکہ منشیات کے 103مقدمے درج ہوئے 105ملزمان گرفتار ہوئے 24039گرام چرس 1494لیٹر شراب بر آمد کی گئی قمار بازی کے تین مقدمے دائر ہوئے دس ملزم گرفتار ہوئے 4گرفتار نہ ہو سکے 16اشتہاری اے کیٹگری اور105بی کے گرفتار ہوئے 2019میں چار گینگز جن میں خرم گینگ،راشد گینگ،زینٹری اور بلال گینگ کے ملزمان گرفتار ہوئے جنکے قبضے سے دو مسروقہ کاریں چھ موٹر سائیکل دو کیری ڈبے جبکہ713000روپے بر آمد کیے گے 2019میں کل564مقدمے درج کیے گے 50رپورٹ ہوئے جبکہ173م ص فائل کیے گے مسروقہ مالیت 597112میں سے 1997130بر آمد کیے گے جبکہ2018میں کل 424مقدمے درج ہوئے364چالان ہوئے جبکہ ٹوٹل ملزم 746جن میں سے 669گرفتار ہوئے 78گرفتار نہ ہو سکے عوام علاقہ نے کہوٹہ میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور خاص کر منشیات فروشی چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔

سابق سٹی ناظم کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم (مرحوم) کی سالانہ دعا سیاسی، سماجی،مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد میں شر کت۔

Death anniversary of Raja Jahan Alam observed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق سٹی ناظم کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم (مرحوم) کی سالانہ دعا سیاسی، سماجی،مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد میں شر کت۔ گذشتہ روز حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ کے دربار میں انجمن تاجران کہوٹہ کے صدر راجہ امتیاز عالم،حافظ انتخاب عالم، راجہ خورشید عالم کے والد محترم اور سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی سابق سٹی ناظم کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم (مرحوم) کی سالانہ دعاکی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر اہلیسنت و جماعت مولانا ادریس ہاشمی،،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان،ممتاز عالم دین عبد المجید نقشبندی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی دکھالی شوکت حسین،سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ شاہد اجمل،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ عثمان ضمیر،سابق صدر کہوٹہ بار راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ، معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود،معروف صحافی ساجد جنجوعہ، معروف صحافی شیخ خلیل، سوشل کے صحافی شیخ اشتیاق،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات نے شر کت کی۔

ممبرضلعی زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال کے خالہ زاد بھائی راجہ خضر اقبال کو سپر دخاک کر دیاگیا۔

Raja Khizar Iqbal passed away in village Baghjmiri

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبرضلعی زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال کے خالہ زاد بھائی راجہ خضر اقبال کو سپر دخاک کر دیاگیا۔نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ ممیام راجگان کے والے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کلر سیداں وممبرضلعی زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال کے خالہ زاد بھائی راجہ خضر اقبال گذشتہ روز وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں باغ جمیری میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین نلہ مسلماناں و ممبر ضلع کونسل راولپنڈ ی چوہدری حاجی شفقت محمود، راجہ جاوید احمد آف سکوٹ،ساہیں قلب عباس،سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، سابق کونسلر راجہ علی رضاء، سابق کونسلر راجہ عباس پپو،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ آصف عرف نتھہ، چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن راجہ محمد ذاکر،سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ احمد نواز جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

سکوٹ پٹھی سٹاپ پرخوبصورت مسجد زیر تعمیر۔

Masjid being constructed in village Sakot Phatthi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سکوٹ پٹھی سٹاپ پرخوبصورت مسجد زیر تعمیر۔مسجد تیاری کے آخر ی مراحل میں ہے زیر تعمیر مسجد جو کہ علاقے کی معروف سماجی شخصیت محمد نواز تعمیر کرارہے ہیں مسجد خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی ایک مثال رکھتی میں اس میں اعلیٰ قسم کا کام کیا جا رہا ہے مٹور تا جوڑ صدا کمال لب سٹرک تقریبا ایک یہی مسجد ہے اس کی تعمیر سے سفر کر نے والے نمازیوں کو بہت ہی فائدہ ہو گا کہ وہ ٹائم پر اپنی نماز ادا کر سکیں گئے۔

حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹور پر سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی تو شروع کر دی گئی مگر وہاں پر ناقص اور غیر معیاری دالیں چاولیں اور آٹا مہیا کیا جا رہا ہے

Allegation of low standard Daal Chawal and flour being sold at utility stores

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹور پر سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی تو شروع کر دی گئی مگر وہاں پر ناقص اور غیر معیاری دالیں چاولیں اور آٹا مہیا کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مال بیچنے والے بڑے بڑے مگر مچھ کروڑوں روپے کی کرپشن کرتے ہیں عوام علاقہ اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی واضع فرق بھی نہیں اور چیزیں بھی دو نمبر ہیں چینی بازار میں 70روپے ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور پر 68روپے ہے اسی طرح چیزیں بھی اگر دو چار روپے رعایت ہیں تو انکا معیار بھی ٹھیک نہ ہے انھوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہر ہفتے بعد ہر چیز کے ریٹ بڑھا دیے جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے تاجر بھی من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں جسکی وجہ سے غریب لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ اداروں میں کرپشن عروج پر ہے انصاف بک رہا ہے۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مجید ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے۔اللہ تعالی نے انسا نوں کو یکساں صلا حیتوں اور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ ان کے درمیان فرق وتفا وت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کا ئنات رنگ وبو کا حسن و جما ل ہے۔ وہ رب چاہتا تو ہر ایک کو خوبصوت،مال دار،اور صحت یاب پیدا کر دیتا لیکن یہ یک رنگی تواس کی شانِ خلاقی کے خلاف ہوتی اور جس امتحان کی خاطر انسان کو پیدا کیا ہے، شاید اس امتحان کا مقصد بھی فوت ہو جاتا۔اس علیم و حکیم رب نے جس کو بہت کچھ دیا ہے اسکا بھی امتحان ہے اور جسے محروم رکھا ہے اس کا بھی امتحان ہے۔وہ رب اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معا شرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مددان کے وہ بھا ئی بند کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور دینے والوں کو اللہ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو ان خیالات کا حلقہ پی پی سیون مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورمجید ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے ایک بیان جاری کر تے ہو ئے کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button