چک بیلی خان اور چونترہ میں سورج غروب ہوتے ہی ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں کا عمل شروع
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان اور چونترہ میں سورج غروب ہوتے ہی ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں کا عمل شروع ہو گیا ہے موٹر سائیکل پر آنے والے دو افراد نے نفیس ولد حاجی فرزند سکنہ چک بیلی خان کے جنرل سٹور پر آکر اسلحہ تان لیا اور 15ہزار روپے نقد 17ہزار روپے مالیت کے موبائل کارڈز، 70ہزار روپے مالیت کا آئی فون اور دو ڈنڈے گولڈ لیف سگریٹ کے لے گئے دوسرے روز دعا میڈیکل سٹور پر جا کر سٹور کے مالک عاقب ممتاز سے موبائل فون چھین لیا اسی رات مبین میڈیکل سٹور چک بیلی خان کے مالک کو رنوترہ چوک روک کر نقدی اور موبائل چھینا رنوترہ چوک میں ہی مغرب کی نماز ادا کر کے آنے والے چوہدری مدثر سکنہ رائیکا میراسے45سو روپے چھینے اسی رات چک بیلی خان سے فان گیس ایجنسی کے مالک حاجی ساجد سے دو ہزار روپے نقد اور 35ہزار روپے مالیت کا فون چھین لیا چونترہ لادیاں روڈ پر سخاوت سکنہ چونترہ کے کیری ڈبہ کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ گاڑی بھگانے میں کامیاب ہو گیاچونترہ ہی کے راجہ عمران نامی شخص کے گھر کے تالے توڑے گئے گھر خالی ہونے کا باعث چوروں کو ناکامی ہوئی اور چونترہ ہی سے راجہ نثار اور عبدالغفار نامی لوگوں کے قیمتی جانور بھی چوری کر لئے گئے پولیس سے رابطہ کرنے پر پتا چلا ہے کہ پولیس چوکی چک بیلی خان پر نہ گاڑی ہے اور نہ عملہ صرف تین اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں علاوہ ازیں پولیس کے پاس چوروں اور ڈاکوؤں کے تعاقب کے لئے کوئی مناسب انتظامات بھی نہیں عوامی حلقوں نے ریاست مدینہ بنانے کی دعویدار حکومت سے معاملات پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ؎چک بیلی خان سے بھال سریا لے کر جانے والا ٹریکٹر گہری کھائی میں جا گرا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈرائیور نے ڈیزل بچانے کے لئے کھبہ موڑ کی اترائی پر ٹریکٹر کو نیوٹرل حالت میں چلانا شروع کیا تو وہ بے قابو ہو گیا ڈارئیو ر نے بے قابو ٹریکٹر سے چھلانگ لگا دی جس سے نہ سرف یہ کہ ڈرائیور کی جان بچ گئی بلکہ اس وقت قرب وجوار میں کوئی اورگاڑی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی چک بیلی خان کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری بلال احمد عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی چک بیلی خان کے صدر حاجی عاشق حسین، چوہدری امجد مسعود شیریال اور چوہدری وصی الحسن سمیت کارکنوں نے استقبال کیا