DailyNewsOverseas news

France; Pakistan International Airline France fulfills demand for Overseas Pakistani community, allows passengers to carry 45kg of luggage

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن فرانس نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا درینہ مطالبہ پورا کردیا، مسافروں کو 45 کلوگرام سامان لیجانے کی اجازت

(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے- پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن فرانس نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا درینہ مطالبہ پورا کردیا، مسافروں کو 45 کلوگرام سامان لیجانے کی اجازت تفصیلات کے مطابق: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن فرانس کے چیف ایگزیکٹو ملک وقار نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنا دیا، عوامی مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے سی ای او پی آئی اے فرانس ملک وقار نے چئیرمین پی آئی اے ملک ارشد سے خصوصی ملاقات کی اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس میں سب سے بڑا ایشو 40 کلو گرام سامان کا تھا عوامی مطالبے کو مانتے ہوئے چئیرمین پی آئی اے ملک ارشد نے ملک وقار کو پھر سے 45 کلوگرام سامان لیجانے کی یقین دہانی کروائی جس پر آج سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے عوامی مطالبہ پورا ہونے پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ملک وقار کا شکریہ ادا کیا اور پی آئی اے میں سفر کو پہلی ترجیح قرار دیا۔واضح رہے 2 ہفتے قبل دنیا نیوز فرانس نے 45 کلو گرام سامان لیجانے کی خبر بریک کی تھی۔
اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کو بھی پی آئی اے فرانس کے اس خوش آئند اقدام سے آگاہ کریں

Show More

Related Articles

Back to top button