DailyNews

Kotli Sattian; President High Court Bar Association Rawalpindi Ghulam Mustafa Kundwal Advocate and Justice Secretary Mohammad Faisal Malik Advocate make donation for Bar association Kotli Sattian

صدر ہا ئی کوٹ با ر ایسوسی ایشن راولپنڈی غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ اورجزل سیکرٹری محمدفیصل ملک ایڈووکیٹ نے با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے لیے ایک لا کھ روپے کا چیک دیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے صدر ظریف ستی ایڈووکیٹ، جزل سیکرٹری شا ہد اقبال ستی ایڈووکیٹ، سنئیر ممبر الطاف ستی ایڈووکیٹ،حمید اختر ستی ایڈووکیٹ، ابصا ر الحق ستی ایڈووکیٹ،اجمل ستی ایڈووکیٹ کی صدر ہا ئی کوٹ با ر ایسوسی ایشن راولپنڈی غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ اور جزل سیکرٹری محمدفیصل ملک ایڈووکیٹ سے ملاقات کی جس میں انہوں با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے مسائل سے انہیں اگا ہ کیا صدر ہا ئی کوٹ با ر ایسوسی ایشن راولپنڈی غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ اورجزل سیکرٹری محمدفیصل ملک ایڈووکیٹ نے با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے لیے ایک لا کھ روپے کا چیک دیا جس پر صدر ظریف ستی ایڈووکیٹ، جزل سیکرٹری شا ہد اقبال ستی ایڈووکیٹ و دیگر ممبران نے انکا شکریہ ادا کر تے ہو ئے با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے لیے سال نو کی پہلی کا میا بی قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ با رایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے مسائل کے حل کے لیے دیگر اقدا ما ت بھی کیے جا ئیں گے جس کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انشاء اللہ مزید کا میابیاں بھی متوقع ہیں۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء امیدوار برا ئے چئرمین حا جی حق نواز ستی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی اسمبلی میں عملاً اکثریت کھوچکی ہے کیونکہ ایم کیو ایم،جی ڈی اے کی انہیں حمایت حاصل نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسدعمرکو ایم کیو ایم کی قیادت کی منتیں ترلے کرنے کیلئے کراچی بھجوایا مگر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،عمران خان عوام کے ساتھ اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں کااعتماد بھی کھوچکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ ساتھ تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں کیساتھ بھی جو وعدے کیے ان پر پورا نہیں اتری یہی وجہ ہے کہ اب ایک ایک کرکے پی ٹی آئی کے اتحادی اپنے راستے الگ کررہے ہیں اورایم کیو ایم نے پہل کردی ہے اگر وقتی طور پر ایم کیو ایم کی قیادت کو منابھی لیا گیا تو بہت جلد وہ پھر حکومت سے الگ ہوجائیں گے کیونکہ ماضی میں بھی وہ یہی کرتے رہے ہیں اور ان کے بغیر قومی اسمبلی میں حکومت کے پاس سادہ اکثریت نہیں رہتی۔تحریک انصاف کی حکومت آخری ہچکولے کھارہی ہے۔

.کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی سیف اللہ ڈوگرکے احکامات کھو کھاتے، ٹرانسپوٹرز نے کرایے کی کمی کے احکامات کو یکسر مسترد کر دیا ٹرانسپورٹ کرایو ں میں کمی کے احکامات وقتی تھے ہم نہیں مانتے ٹرانسپوٹر ز،عوامی شکایا ت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں عمر طیب اور ٹرانسپورٹ یونین کو ٹلی ستیاں کے درمیان کرایہ میں کمی اور قانون پر عمل در آمد یقینی بنانے پر کے حوالے سے معاملات طے ہوئے تھے مگر عوامی شکایا ت کا ازالہ تاحال نہ ہوسکا انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں تفصیلا ت کیمطا بق ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی سیف اللہ ڈوگرکی کو ٹلی ستیاں کیمپ آفس میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں بھر پو ر عوامی شکا یا ت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کو یہ ذمہ دا ری سونپی تھی وہ ٹرانسپورٹ یو نین کیساتھ ملکر معاملے کا حل کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں عمر طیب اور ٹرانسپورٹ یونین کو ٹلی ستیاں کے درمیان کرایہ میں کمی اور قانون پر عمل در آمد یقینی بنانے پر کے حوالے سے معاملات طے ہوئے تھے مگر اس پر عمل در آمد نہ کر کے ٹرانسپو ٹرز نے احکا ما ت کو ہوا میں اڑا دیا عوام علاقہ نے اس پر نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button