سالگراں کے قریب دریائے جہلم سے ملنے والی نامعلوم عورت کی نعش کو سہنسہ کے مقام پر سپرد خاک کر کر دیا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سالگراں کے قریب دریائے جہلم سے ملنے والی نامعلوم عورت کی نعش کو سہنسہ کے مقام پر سپرد خاک کر کر دیا گیا۔نعش کو خدمت خلق ٹرسٹ سہنسہ آزاد کشمیر کے رضاء کاروں راجہ محمد ستار اور سردار قیوم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دریا سے نکال کر کفن پہنایا تابوت میں ڈال کر سہنسہ لے گے ایک روز امانتاً رکھنے کے بعد کل گذشتہ روز بروز بدھ کو سہنسہ کے قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا۔نعش کو خدمت خلق ٹرسٹ سہنسہ آزاد کشمیر کے رضاء کارراجہ محمد ستار نے نمائندے کو فون پر ڈیڈ ھ باڈی کی شناخت کے حوالے سے تفصیل بتایا کہ نعش 40اور45سال کی عمر عورت کی ہے جس کا چہرہ گول ہے اور ان دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جبکہ زیادہ دن پانی میں رہنے کی وجہ سے نعش گل سڑگئی ہے جبکہ نیلے رنگ کی شلوار کاپیس تھا جو کہ دریا میں بہہ گیا ہے انہوں نے اپنا فون نمبر03459763306دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان کے بارے میں جانتا ہو تو وہ ہم سے رابطہ کر ئے۔
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا کے مقام پر 3دنوں سے بند سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گی
Road opened after days of closure in Thoa Khalsa due to trailer being stuck
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا کے مقام پر 3دنوں سے بند سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچار ج خرم مرزاکی کوششوں سے تین دن سے بند سٹرک گذشتہ رو زٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔گذشتہ روز قبل ایک بڑا ٹریلہ بارش کے دوران تھوہا شہر سے تھوڑا آگئے سٹرک کے درمیان خراب ہو گیا جس کی وجہ سے سٹرک عام ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مسلے کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا گذشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچار ج خرم مرزانے اپنے دیگر اہلکاروں راجہ مستنصر اور واحد کے ہمراہ مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ مل کر ان کو سائیڈ پر کیا اور تین دن کے بعد سٹر ک کو ٹریفک کے لیے رواں دواں کیا اہلیان علاقہ نے سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچار ج خرم مرزاکا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی دوہفتے کی چھٹی پرانگلیڈ سے وطن پہنچ گئے
Raja Shakil arrives from UK for two weeks holidays
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی دوہفتے کی چھٹی پرانگلیڈ سے وطن پہنچ گئے۔گذشتہ روز ان کو اہر پورٹ پر سے ان کے عزیز و اقارب نے استقبال کیا اور ان کو اپنے گھر لایا۔گذشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی انگلیڈ سے اپنے وطن پہنچ گئے اہر پورٹ سے بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، نجم الحسن شاہ، راجہ گلفراز کیانی، راجہ یاسر کیانی،جی ایم کیانی اور دیگر عزیز اقارب نے ان کا استقبا ل کیا اور ان کواپنے گھر دوبیرن کلاں لایا۔راجہ محمد شکیل کیانی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیارا ملک جس میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہے یہاں کی عوام بھی بہت اچھی اور اپنے ملک سے بے پناہ پیار کرتی ہے مگر ہمارے پیارے ملک کو قاہد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوجیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک اور عوام کے بارے میں سوچے انہوں نے کہا انشاء اللہ آہندہ عام انتخابات میں پی پی پی جیتے گئی اور ملک کا وزیر اعظم بلال بھٹو زرداری ہو گا۔
سی پی او راولپنڈی ایک ماہ سے ہماری ڈیوٹی بند کی ہوئی ہے
CPO blocks volunteers duty for past month
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قومی رضاء کاروں قمر دین، نصیر احمد اور ساجد محمود نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ ڈیوٹی سر نجام دے رہے ہیں سی پی او راولپنڈی ایک ماہ سے ہماری ڈیوٹی بند کی ہوئی ہے انہوں نے کہا تھا کچھ دنوں کے بعد آپ کی ڈیوٹی بحال کر دیں گئے ہم سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ جن قومی رضاروں پر آپ کو شک و شبہ یا آپ کی نظر میں ہیں بے شک آپ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں باقی تمام رضاء کاران کوڈیوٹی پر بحالی کا حکم صادر کیا جائے۔