ڈڈیال سے گوجرخان کی طرف بارات کے ساتھ جانے والی مسافروں سے بھری ٹیوٹا گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریالہ سیگن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گھائی میں جا گری جس سے ڈرائیور اور ایک راہگیر سمیت پانچ افراد شدید زخمی
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔ ڈڈیال سے گوجرخان کی طرف بارات کے ساتھ جانے والی مسافروں سے بھری ٹیوٹا گاڑی تیز رفتاری کے باعث دریالہ سیگن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گھائی میں جا گری جس سے ڈرائیور اور ایک راہگیر سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈڈیال کی طرف سے ایک بارات مندرہ گوجرخان کی طرف جا رہی تھی کہ بیول گوجرخان روڈ سے گزرتے ہوئے دریالہ سیگن کے مقام پر ایک بکری ٹیوٹاکی زد میں آگئی۔ ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے مزید تیز کر لی اور چند قدم بعد خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ ایک راہگیر بھی زد میں آکر گاڑی کے ساتھ ہی کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے ڈرائیو ر سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔زخمیوں میں اڑتالیس سالہ صادقہ بی سکنہ میر پور، سرینہ عارف سکنہ میرپور، رفعت سکنہ میر پور، گاڑی کا اٹھائیس سالہ ڈرائیور جنید ولد ازرم سکنہ ڈڈیال اور ایک راہ گیر اللہ بچایا شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا ہے۔
Gujar Khan; Five people were taken to hospital after a wagon loaded with wedding party traveling from Dadyal to Mandra, overturned near Daryala Segan.