DailyNewsHeadline

Rawalpindi; SSP police Rawat commits suicide due to family dispute

پولیس ٹریننگ سینٹر روات 45 سالہ ایس ایس پی نے گھریلو ناچاقی پراپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پولیس ٹریننگ سینٹر روات 45 سالہ ایس ایس پی نے گھریلو ناچاقی پراپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ جو کہ پولیس ٹریننگ سنٹر روات میں بطور پرنسپل تعینات تھے نے پیر کے روز اپنے آفس میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی ہے بیان کی جارہی ہے۔متوفی ایس ایس پی چنیوٹ کے نواحی علاقہ برسہ شیخ کے رہائشی تھے اور اس سے قبل وہ بطورسی ٹی او فیصل آباد اورڈی پی او خوشاب تعینات رہ چکے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ طارق مسعود یاسین اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس سمیت ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔خود کشی کی اصل وجہ پولیس کی تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ایس پی ابرار نیکو کار ہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری کے بھائی تھے یہ اس سے قبل خوشاب میں ڈی پی اواور فیصل آباد میں سی ٹی او تعنیات رہ چکے ہیں روات پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Rawat; A SSP cIbrar Hussain has committed suicide to end his life due to unsettled family life. It is told that he was 45 years old and he was principle at police training centre at Rawat.

Show More

Related Articles

Back to top button