Rawalpindi; Plans to start double-decker bus service in Rawalpindi, Islamabad
راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ
راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ) سی ڈی اے، پی ایچ اے اور ٹی ڈی سی پی کے اشتراک سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کی جائے گی۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے بتایا جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ڈبل ڈیکر بس سروس علامہ اقبال پار ک سے شروع کی جائے گی جو فیض آباد سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن ِ کوہ اور سیدپور گاؤں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ،لوک ورثہ اور نیشنل میوزیم پہنچے گی اور وہاں سے شکرپڑیاں سے ہوتے ہوئے براستہ فیض آباد علامہ اقبال پارک واپس پہنچے گی۔ اس دوران یہ چاند تارہ، چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال سے ہوتے ہوئے گزرے گی۔ڈبل ڈیکر بس سروس تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی جس سے سیاحوں کو آسانی ہوگی۔
Rawalpindi; Double-decker bus service will begin in Rawalpindi and Islamabad next month to promote tourism. The Tourism Development Corporation Punjab (TDCP) will operate the buses from Allama Iqbal Park, Shamsabad bringing tourists to Constitution Avenue via Shakarparian.
The Punjab chief minister’s Adviser on Horticulture and Tourism Asif Mehmood told Pothwar.com that the government has decided to launch double-decker buses because it wants to promote the culture of the Potohar region.
Initially, one bus will be operated and local people can benefit from this plan as well, he added.
He said that he had contacted the Capital Development Authority to provide a terminal at Faisal Mosque and a no-objection certificate to run the buses.
The Parks and Horticulture Authority will also provide space at the Allama Iqbal Park on Double Road in Shamsabad for the terminal, Mr Mehmood said. The TDCP will bear all the expenditure, he added.