Kallar Syedan; Waqas Kayani, the young lawyer of Kallar Syedan, has been elected joint secretary in Rawalpindi bar election for the third time.
کلر سیداں کے نوجوان قانون دان وقاص کیانی بھاری اکثریت سے ملک کی تیسری بڑی بار راولپنڈی بار کے الیکشن میں جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نوجوان قانون دان وقاص کیانی بھاری اکثریت سے ملک کی تیسری بڑی بار راولپنڈی بار کے الیکشن میں جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے انہوں نے بارہ سو سے زائد ووٹوں کے ساتھ اپنے مخالف امیدوار سے دوگنا زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر سے ہے اور ان کا شمار معروف قانون دان سردار محمد اسحاق مرحوم کے ہونہار شاگردوں میں ہوتا ہے،سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی کے داماد ہیں ان کے انتخاب پر کلرسیداں کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کلرسیداں کا اعزاز قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر ساجدالرحمن کا موہڑہ نگڑیال میں حاجی محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر میلادالنبی کے جلسہ سے خطاب
Dr. Sajid-ur-Rehman addresses the gathering at Haji Mohammad Ishaq’s residence in Morra Nagrial, Choa Khalsa.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، ممتاز علمی وروحانی شخصیت پیر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھار شریف نے کہا ھے کہ محبت رسول ایمان کی جان ھے، اپنی نئی نسل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرکے انہیں سچا مسلمان بنایا جائے۔ وہ موہڑہ نگڑیال میں حاجی محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر میلادالنبی کے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ پیر ساجدالرحمن نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں کی یہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول نکالے لیکن ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ایمان لانے کے بعد محبت رسول ضروری ھے اور محبت رسول کا لازمی تقاضا اطاعت رسول ہے۔ اطاعت کے بغیر محبت کا دعوی بے روح جسم کی مانند ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے ماضی سے مضبوط تعلق کے باعث ہی ہمارا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے۔
ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج
M Ilyas register police report over land dispute in Mughal Abbad
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد الیاس نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں زمیندارہ کرتا ہوں،گزشتہ روز شوکت ولد نامعلوم، ہمراہ نصر ت اور دیگر 5/6نامعلوم اشخاص نے میری ملکیتی زمین واقع مغل آباد (کلر سیداں)جس کو میں خود کاشت کرتا ہوں پر تعمیراتی میٹریل سیمنٹ، بلاک اور ریت وغیرہ رکھ دہئے،مجھے جب پتہ چلا تو میں نے موقع پر جا کر شوکت کو منع کیاکہ یہ میٹریل میری زمین میں کیوں رکھا ہے۔جب دوبارہ موقع پر گیا تو دیکھا کہ شوکت میری ملکیتی زمین میں اندر ایک عدد کمرہ تعمیر کر رہا ہے،میں نے اسے تعمیر سے روکا تو اس کے ہمراہ دیگر نامعلوم اشخاص جو کہ مسلح آتشیں اسلحہ تھے نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔
سی پی او راولپنڈی نے ہیڈ کانسٹیبل کامران عربی کو تھانہ کلر سیداں کا محرر تعینات کر دیا
CPO Rawalpindi appoints head constable Kamran Arabi as report registrar
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سی پی او راولپنڈی نے ہیڈ کانسٹیبل کامران عربی کو تھانہ کلر سیداں کا محرر تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کے پیش رو اسسٹنٹ سب انسپکٹر رستم علی کو تفتیش آفیسر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔دریں اثناء نائب محرر کانسٹیبل ثاقب رشید کا تبادلہ تھانہ مورگاہ جبکہ کمپیوٹر آپریٹر ہیڈ کانسٹیبل عمران شبیر کوتھانہ سٹی ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تھانہ کلر سیداں میں ہی تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شمریز اسلم کا تبادلہ تھانہ گوجرخان کر دیا ہے۔
قیصر جاوید 32 سالہ شخص نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا
Qaiser Javed commits suicide in village Taup Mankiala
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) قیصر جاوید 32 سالہ شخص نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔افسوس ناک واقعہ یوسی ساگری کے نواحی توپ مانکیالہ میں پیش آیا جہاں 32 سالہ قیصر جاوید جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔متوفی غیر شادی شدہ تھا۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش دفنانے کی اجازت دے دی۔
کلرسیداں پنجاب پولیس کے شہید اے ایس آئی چوہدری محمد ریاض کی پہلی برسی کی تقریب اتوار کو گاؤں مل اعوان میں منعقد ہوئی
The first anniversary of ASI Chaudhry Mohammed Riaz Shaheed of the Punjab Police was held in village Mal Awan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں پنجاب پولیس کے شہید اے ایس آئی چوہدری محمد ریاض کی پہلی برسی کی تقریب اتوار کو گاؤں مل اعوان میں منعقد ہوئی جس میں چوہدری جمیل وارثی،چوہدری توقیراسلم، تنویر شیرازی، چوہدری اکرام الحق،چوہدری محمد صدیق، بابو محمد لیاقت، راجہ امیرداد، ملک محمد رفیق، ٹھیکیدار طارق اور دیگر نے شرکت کی۔
کہوٹہ بار کے انتخابات میں راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں عبدالحمید قریشی، ذوالفقار محمود کیانی اور دیگر کے مشترکہ گروپ نے میدان مار لیا
Raja Sattar Ullah advocate group wins Kahuta Bar election
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کہوٹہ بار کے انتخابات میں راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں عبدالحمید قریشی، ذوالفقار محمود کیانی اور دیگر کے مشترکہ گروپ نے میدان مار لیا پورا گروپ بلامقابلہ کامیاب قرار پایا خاور ریاض قادری صدر،ماجد علی نائب صدر،سردار کامران جنرل سیکرٹری اور عثمان صادق ستی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔
عزیزاحمد ہاشمی کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی
Condolences on death of Aziz Ahmed Hashmi in Pind Bainso
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)جسٹس راجہ سعیداکرم ریٹائرڈ، جسٹس اختر حسین ملک،سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف،ملک محمد ارشد،چوہدری محمد عظیم اور دیگر نے گاؤں پند بینسو جاکر ریٹائرڈ چیئرمین تعلیمی بورڈ عزیزاحمد ہاشمی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے درجات کی بلندی کی دعا کی۔