ماسٹر قیصر محمود تقدیر الہی سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں رتالہ میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبرماہر تعلیم طاہر محمود کے چھوٹے بھائی ماسٹر قیصر محمود تقدیر الہی سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں رتالہ میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا جبکہ نماز جنازہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تحصیل بھر سے اساتذہ اکرام،صحافیوں اور ان کے شاگردو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ماسٹر قیصر محمود عرصہ 20سال تعلیمی خدمات سرانجام دیں ہزاروں کی تعداد میں ان کے شاگرد ہیں ماسٹر قیصر محمود کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی انتہائی خوش مزاج اور ہمیشہ مسکراہٹ چہرے سے سجائے رکھتے تھے ہمیشہ زندہ دلی کا مظاہرہ کیا