Kotli Sattian; Inauguration ceremony of IPS School Anwali Kotli Sattian
آئی پی ایس سکول انوالی کوٹلی ستیاں کی افتتاحی تقریب
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) آئی پی ایس سکول انوالی کوٹلی ستیاں کی افتتاحی تقریب، مہمان خصوصی سیاسی وسماجی راہنما راجہ احسان ستی، کے علا وہ تقریب میں، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کوٹلی ستیاں طارق عزیز ستی، لیگی رہنما حاجی زاہدحسین ستی، ڈاکٹر نصیر ستی،حاجی عقیق ستی،صوبیدار جمشید ستی،حافظ ذوالفقار ستی،حاجی واحدحسین ستی،ماسٹر صدیق ستی،ماسٹر علی عباس ناہید ستی۔محبت ستی،رہنما پی ٹی آئی یوتھ ونگ عباد الرحمان ستی و دیگر کی شرکت صداقت حسین ستی اور جنید عرب ستی کی تعلیمی خدما ت کو شا ندا ر الفا ظ میں سرا ہا گیا تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ جنید عرب ستی کوٹلی ستیاں کا ایک عظیم اثاثہ ہیں ان کی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے صداقت ستی اور اہلیان علاقہ نے ایک چلتا ہوا سکول ان کے حوالے کیا انکی مختلف سکولز اینڈ کالج میں استاد کی حثیت سے شا ندار خدمات سرانجام دینے پر انہیں یہ اہم ذمہ دا ری سونپی گئی جنید عرب ستی کے پاس جو علمی دولت ہے وہ ان کے لیے اور انکی آنیوالی نسلوں کے لیے سود مند ثا بت ہو گی وہ کسی بھی ادارے میں جاتے تو ان کی قابلیت کی بنا پر انھیں روز گا مل جاتا مگر انہوں نے ذاتی مفاد کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیحی دیتے ہو ئے کوٹلی ستیاں کی پسماندگی کی بنیادی مسلے تعلیم پر توجہ دی اور اپنی تعلیمی خدمات اپنی ہی دھرتی پر دے رہے ہیں پرنسپل و ایڈمنسٹریٹر آئی پی ایس جنید عرب ستی نے سکول کا اگلے ایک سال کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سکول کو ایک سال کے اندر مثالی سکول کا نمونہ بنا کر پیش کریں گے۔ سکول یونیفارم فوجی وردی کی طرز کا ہو گا۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت دینے کیلیے ایک اچھے قاری کا بندوبست کیا جائے گا۔ نرسری کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک اچھی آیا کا بندوبست کیا جائے گا۔ ادارے کے ایڈمنسٹریٹر کے معاملات کو سمبھالنے کے لیے ایک کلرک رکھا جائے گا۔ سکیم آف سٹڈی کا آغاز کیا جائے گا آئی پی ایس کا افتتاح مہمان خصوصی راجہ محمد احسان ستی نے اپنے دست مبا رک سے کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا احتتام پر جنید عرب ستی نے عوام علاقہ سے تعاون کی درخواست کی اور شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بہترین اور معیاری تعلیم دینا ہے سانٹھ انوالی میں اقراء پبلک سکول کی بنیاد 13سال قبل صداقت ستی نے رکھی تھی جو ایک نہایت مخلص بیباک،محنتی اور بے لوث انسان ہیں انہوں نے اپنی محنت سے سانٹھ انوالی میں اقراء پبلک سکول کو اپنی تعلیمی قابلیت اور اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے کامیاب کیا اسی سانٹھ انوالی جسے پسماندہ علاقے میں اللہ تعالی نے ایک ایسے انقلابی سوچ رکھنے والے شحص کو جنم دیا جن کا تعلق ایک غریب مگر باشعور گھرانے سے ہے اس شحص نے انتہائی مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا اور اپنے علاقے اور اپنے والدین کا نام روشن کروایا۔ آپ نے نہ صرف یوسی سانٹھ سرولہ بلکہ پوری تحصیل میں ایم ایس سی کمیسٹری کی ڈگری حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ کوٹلی ستیاں کے لوگ کسی سے کم تر نہیں ہیں
کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) علامہ خادم حسین رضوی 4 فروری کو مری میں تشریف لا رہے ہیں یوسی پھگواڑی لوہر دھلہ میں صوفی باصفاء حاجی ادریس عباسی المعصومی کے تیسرے سالانہ عرس پاک کی تقریب میں خصوصی خطاب فرمائیں گے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی 4 فروری بروز منگل صبح دس بجے تحصیل مری کی یونین کونسل پھگواڑی لوئر دھلہ میں صوفی باصفاء حاجی ادریس عباسی المعصومی کے تیسرے سالانہ عرس پاک کی تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گے حافظ زاہد محمود ستی پریس سکرٹری ٹی ایل پی کوٹلی ستیاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید یہ کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ دو ماہ میں دوسری مرتبہ ہمارے قائد محترم ہمارے حلقہ میں تشریف لارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ جاوید اختر عباسی سابق امیدوار NA-57 اور نئیر منیر ستی سابق امیدوار PP-06 کی قیادت میں کارکنان لوئر ٹوپہ کے مقام پر پھولوں کی پتیوں کے ساتھ نعروں کی گونج میں اپنے دلبر قائد کا والہانہ استقبال کریں گے جہاں سے ایک بڑے قافلے کے درمیان قائد تحریک لبیک کو سٹیج تک پہنچایا جائے گا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) حسا س ادا رے کے ملازم پر نا معلو م افراد کی فا ئرنگ،عبید القوسین شدید زخمی،ملزمان فرار ہو نے میں کا میا ب، مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں بھتیا ں کے رہا ئشی عبید القوسین جو کہ حساس ادا رے کا ملازم ہے صبح کے وقت حسب محمو ل ڈیو ٹی پر جاتے ہو ئے جب اپنے بس سٹا پ کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم افرا د نے فا ئرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں عبید القوسین کی ٹا نگو ں پر گو لیا ں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیاپو لیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں نے نا معلوم ملزمان کیخلا ف مقدمہ زیر دفعہ 324درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) سپہ سالار عقیدہ تا جدا ر ختم نبو ت صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کیساتھ سابق چئرمین یو سی 73راولپنڈی را جہ اما ن اللہ ستی کی ملا قات، کامیاب رو حا نی دو رہ بر طا نیہ سے وطن پرواپسی پر مبارکبا د، سابق چئرمین یو سی 73راولپنڈی را جہ اما ن اللہ ستی نے کہا کہ مو جودہ وقت میں امت مسلمہ میں سپہ سالار عقیدہ تا جدا ر ختم نبو ت صا حبزا دہ حق خطیب حسین علی با دشاہ سرکا ر کی شاندا ر خدما ت قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا میں تاجدا ر ختم نبو ت ﷺکے پیغا م کو عام کر نے کے اس تا ریخی مشن میں آپکی خدما ت بے مثال ہیں جس میں دیا رغیر میں بھی تاریخی محافل کا اہتمام کر کے دنیا بھر میں یہ پیغا م دیا کہ کا ئنا ت کی ساری بہا ریں آپ ﷺ کیساتھ سچی محبت سے ہی ممکن ہیں را جہ اما ن اللہ ستی نے مزید کہا کہ آپ نے نہ صرف دنیا میں تاجدا ر ختم نبوت کے مشن کو عام کیا بلکہ دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت کر کے وہ مثال قائم کی ہے کہ ایسی ہستیاں بہت کم پیدا ہو تی جن سے اللہ تعالی اپنا کا م لے رہا ہو تا ہے اس کیساتھ ہی اپنے خطہ کو ٹلی ستیاں کا نا م بھی دنیا میں رو شن کر کے اس خطہ پر بھی ایک عظیم احسان کیا جسے تا ریخ میں کبھی بھی بھلا یا نہیں جا سکتا۔