DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Sattarullah Group and Zulfiqar Mehmood Kiyani Group succeed in annual Bar association election

بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتحابات مکمل راجہ ستار اللہ گروپ اور ذولفقار محمود کیانی گروپ کامیاب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتحابات مکمل راجہ ستار اللہ گروپ اور ذولفقار محمود کیانی گروپ کامیاب رہے تفصیلات کے مطابق بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتحاب برائے2020مورخہ 11-01-2020کو بار ایسو سی ایشن کہوٹہ میں منعقد ہوئے جس میں معروف قانون دان خاور ریاض قادی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدر اور سردار محمد کامران ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتحب ہوئے جبکہ نائب صدر ماجد علی،عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتحب کامیاب امیدواروں کو سنئیر قانون دان سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،سنئیر قانون دان ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ،سردار سلطان محمود ایڈووکیٹ اور حمید قریشی ایڈووکیٹ کی حمایت حاصل تھی اس موقع پر جملہ ارراکین بار نے مکمل طور پر ان امیدواران کا ساتھ دیا جبکہ مد مقابل امیدوار برائے صدر سردار امجد رشید عباسی،امیدوار برائے نائب صدر راجہ اختشام اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے کامیاب امیدواران نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کی عزت اور وقار میں اضافے کے ساتھ ساتھ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے انھوں نے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سیاسی، سماجی،مذہبی، صحافی برادری،وکلاء برادری بلدیاتی نمائندوں اور عوام علاقہ نے کامیاب امیدوران کو مبارک باد پیش کی۔

کہوٹہ میں فرینڈز وژن فورسز اکیڈمی کا افتتاح۔اعلیٰ عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت۔

Inauguration of the Friends Vision Forces Academy in Kahuta – Participation of top military, political and social figures.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں فرینڈز وژن فورسز اکیڈمی کا افتتاح۔اعلیٰ عسکری، سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت اور کردار سازی پر توجہ دینا ہو گی ہمارے لوگوں کے اندر بے پنا صلاحیتں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انکو صیح سمت دی جائے پاکستان دنیا کی ترقی ترین ریاست بن سکتی ہے اللہ نے ہر نعمت سے نوازہ ہے سمندر دریا جنگلات معدنیات اور تیل سونے کے ذخائر موجود ہیں جبکہ پاکستانی قوم جفا کش ہے کرنل (ر) سعید جنجوعہ نوجوان کو ایک سمت دیں گے میرا مرکز اپنا علاقہ ہی ہوگا کرنل (ر) سعید نے فرینڈز وژن فورسز اکیڈمی کا قیام کر کے احسن اقدام اٹھایا ان خیالات کا اظہار کرنل (ر) سعید کی طرف سے قائم کی گئی فرینڈز وژن فورسز اکیڈمی کی افتتاحی تقیب کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کیااس موقع پر بر گیڈئیر (ر) جاوید عباسی نے کہا کہ کوئی قوم اسوقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک تعلیم و تربیت نہ ہو جب ولادین رزق حلال کما کر کھلائیں گے اور جھوٹ نہیں بولیں گے تو بچے کامیاب ہونگے ایم پی اے راجہ محمد صغیر نے کہا کہ کرنل (ر) سعید نے اس علاقے کے سینکڑوں غریب گھرانوں کے بچوں کو روزگار دیا ہم ایم پی اے نہیں حادم بن کر اس اکیڈمی کو کامیاب بنائیں گے کرل (ر) سعید جنجوعہ نے اس اکیڈمی کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ جدید طرز پر اس کا قیام اس علاقے کے متوسط طبقے کے نوجوانوں کو اوپر لانا ہے خواتین مردوں سے کم نہیں میرا فوج میں ہتے ہوئے ایک خواب تھا کہ میں اس علاقے کے لیے کچھ کر سکوں اس علاقے کی اکثریت فوجی افسروں اور جوانوں پر مشتمل ہے بچیوں کو بھی تمام فورسز میں انا چاہیے تقریب میں میجر (ر) شہریارجنجوعہ،کرنل (ر) ارشد، راجہ الطاف حسین، میجر (ر) عبدالراؤف راجہ،شوکت اقبال جنجوعہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راولپنڈی،راجہ ثقلین،راجہ ظہور اکبر، راجہ ذکر آف بگلہ ممیام قاضی عبدالقیوم،راجہ محمد بشیر،آصف ربانی قریشی، صوبیدار (ر) آفتاب سمیت بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد مین شرکت کی جنرل ظہیر السلام کی آمد پر بچوں نو انھیں گلدستہ پیش کیا انھوں نے فیتہ کاٹ کر اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا۔

مجید ویلفیئر ٹرسٹ علاقائی خدمت، اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش

Majid Welfare Trust praised for their services in local community

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مجید ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالی راضی ہوتا ہے اور دلی راحت بھی محسوس ہو تی ہیں مخیر حضرات بھی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آئے ان خیالات مجید ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے ایک خصوصی انٹر ویو دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک ایک بہترین عمل ہے، ضرورت مندوں اور مستحقین کی ضروریات پوری کرنا صاحب حیثیت افراد کے لیے واجبات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخمداللہ مجید ویلفیئر ٹرسٹ علاقائی خدمت، اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ اس حوالے سے علاقائی تعمیر و ترقی تعلیم کے شعبہ میں بے مثال خدمت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بیوہ یتیم نادار مفلس اور معذور افراد وہ لوگ ہیں جن کے طفیل اللہ تعالی ہمیں رزق دیتا ہے۔ نوازتا ہے برکت اور رحمت نازل کرتا ہے جن گھروں میں ایسے لوگ بستے ہیں اور جو لوگ ایسے افراد کی دیکھ بھال کر ر ہے ہیں اہل نظر کی نگاہ میں وہ عظیم لوگ ہیں۔خدمت خلق ایک مقدس جذبہ ہے جس کی تحریک کے لئے کسی رہبر کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ تو دل کا سودا ہے اور رضاکارانہ طور پر کیا جاتا ہے۔ ایک رضا کار دل سے عہد کرتا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش کریگا۔ وہ مخلوق کی خدمت کرتے ہوئے تھکتا نہیں ہے۔ بیزار نہیں ہوتا۔ دکھاوے اور نمائش سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔ ایسے لوگ دل میں خوف خدا لئے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی دنیا خوبصورت ہے۔ محتاجوں کے کام آنا بھوکے کو کھانا کھلانا اپاہجوں اور یتیموں کی سرپرستی کرنا یہ وہ نیکیاں ہیں جو امن و آشتی اور انس و الفت کے پھول بکھیرتی ہیں۔ اور دلوں کو تسکین دیتی ہیں۔

صوبیدار (ر) سلطان ستی کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of Subaidar (R) Sultan Satti of

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور مسلم لیگ کے راہنما کا دورہ نڑڑ صوبیدار (ر) سلطان ستی کی وفات پر انکے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کی انکے ہمراہ یوتھ ونگ کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، عاصی جنجوعہ، راجہ وقار محبوب بھی تھے راجہ محمد علی نڑڑ پہنچے تو عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے اُن سے ملاقات کی اس موقع پر راجہ محمد علی نے کہا کہ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے میں نے اپنے دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملکی اور قومی مفاد میں فیصلے کیے عوام نے جو پیا و محبت مجھے دیا اسکو پوری زندگی نہیں بھولتا راجہ محمد علی کو اپنے درمیان دیکھ کر معززین علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انھوں نے موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button