DailyNews

London; Meeting of Pakistani Kashmiri councillors held in Chesh under guidance of mayor of Chesham Qaiser Ch of village Sathwani, Kallar Syedan

پاکستانی کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ساؤتھ زون اور میئر چشم قیصر چوہدری آف کلر سیداں ،چشم ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا

چشم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پاکستانی کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ساؤتھ زون اور میئر چشم قیصر چوہدری آف کلر سیداں ،چشم ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں او پی ڈبلیو سی کے عہدیداران سمیت متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ سینئر نائب صدر عنصر حسین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اجلاس کا آغاز دانیال عباسی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، حاجی فیاض چشتی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔ اجلاس میں برطانیہ کے دورہ پر آئے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری واصف علی ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی و ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی، صدر او پی ڈبلیو سی عابد حسین، صدر پی پی پی گریٹر لندن و پی سی سی ریڈنگ میاں سلیم ،صدر او پی ڈبلیو سی ساؤتھ و ممبر او پی سی اسلم ڈوگر ،کونسلرز فورم کے عہدیداران نائب صدر اسلم ڈوگر، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشان واجد بینٹ، کونسلر آصف چوہدری، کونسلر ظفیر بھٹی،کونسلر راجہ وحید، صدر پی ایم ایل ق برطانیہ چوہدری احسن گھرال، صدر او پی ڈبلیو سی کرسچن فورم برطانیہ عمانویل رائے، صدر میئرز فورم کونسلر گل مواذ، چوہدری ساجد علی، چیئرمین مسجد کمیٹی ہائی ویکمب طارق امین،عمر شیخ، صدر پی پی پی چشم میاں نعیم، خالد سیف اللہ ، چوہدری طارق، ساجد علی، شوکت علی، حاجی یونس، راجہ ظہور احمد، شہزاد اکرم، عاصم چوہدری، محمد مسعود سمیت دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button