DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; MPA Chaudhry Javed Kausar will play an important role in solving the problems of his constituency. Ch Zaffar Pagara of Jabber

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار اد اکریں گے۔چوہدری ظفر پگاڑا آف جبر

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگی رہنماء چوہدری ظفر پگاڑا آف جبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی وابستگی اپنی جگہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں چوہدری جاوید کوثر ایک شریف النفس اور عوام دوست اور عوامی نمائندہ ہیں ان کا فون ہمیشہ آن ہوتا ہے اور عوام کے مسائل کرنے میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں حال ہی میں بیول میں دو ماڈ ل سکول منظو ر کروائے اور اس کے ساتھ ساتھ فنڈز کی فرا ہمی پربیو ل تا جبر روڈ،جبر تا رتالہ ڈہوک پٹھان کوٹ تک تعمیری کا جلد شروع ہو گا اور پلینہ تا کنگر بارہ کروڑ روپے کی کارپٹ روڈ تیار ہو گئی ہے جس کا عنقریب افتتاح ہوگا موضع گولین کی لنک روڈز کی تعمیر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ان نامساعد حالات میں بھی عوام کا کام کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کچھ سیاسی مخالفین چوہدری جاوید کوثر سے بے بنیاد تنقید کر رہے ہیں لیکن اصل میں ان کے سیاسی مخالفین ان کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں انشاء اللہ امید ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار اد اکریں گے۔

Gujar Khan; MPA Chaudhry Javed Kausar will play an important role in solving the problems of his constituency said Ch Zaffar Pagara of Jabber in his statement and told of various projects achieved due to contributions of Ch Javed Kausar.

Show More

Related Articles

Back to top button