Kallar Syedan; Molvi at Kallar Badhal Masjid arrested in allegations of abusing 10 year old girl from Morra Phadiyal at the Masjid
کلرسیداں مسجد میں سبق پڑنے جانے والی دس سالہ لڑکی سے مولوی کی زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج ملزم گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں مسجد میں سبق پڑنے جانے والی دس سالہ لڑکی سے مولوی کی زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج ملزم گرفتار،ملزم کا تعلق گوجرخان سے ہے موہڑہ پھڈیال کی ایک خاتون نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند بیرون ملک ہے اس کی بیٹی جو کلر بدھال کے مقامی سکول میں کلاس پنجم کی طالبہ ہے وہ گزشتہ شام دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے حسب معمول مدینہ مسجد کلربدھال گئی اور غیر معمولی تاخیر سے گھر واپس آئی تو اس نے بتایا کہ حافظ صاحب نے دیگر بچیوں کو گھروں کو بھیج کر مجھے روک لیا تھا اور مسجد میں ہی میرے بھوسے لینے شروع کر دیئے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جب یہ معاملہ مبشر وغیرہ کو معلوم ہوا تو انہوں نے حافظ کو مارا پیٹا کلر سیداں پولیس نے ملزم حافظ علی عنصر ولد ملک لعل خان سکنہ جرموٹ تحصیل گوجرخان کے خلاف زیر دفعہ 376،511ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے گراؤنڈ پر قبضے کے خلاف احتجاج کا اعلان
Punjab Teachers Union District Rawalpindi Announces to Protest Against forced Occupation Of Government Boys High School Kallar Syedan Ground
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے گراؤنڈ پر قبضے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس جمعہ کو کلرسیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی یو کے ضلعی نائب صدر چوہدری ظہیرالحق نے کی اجلاس میں پی ٹی یو مراکز چواخالصہ اور کلرسیداں کے صدور نمبردار عدنان عباس،چوہدری خضرالرحمان کے علاوہ ضمیر حسین بھٹی صالح غفور،عتیق الرحمان،سعد آفتاب،محمد فراز،وقار حسین اور سجاد حسین صابر نے بھی شرکت کی اجلاس میں گراؤند کی دیوار توڑ کر سڑک کی تعمیر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی جس کو اج بلڈوز کر کے راستہ نکال لیا گیا جس کی یونین بھرپور مزمت کرتی ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومتی یا انتظامی سطح پر سکول انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا تو پنجاب ٹیچرز یونین بھر پور مزاحمت کرے گی انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ ہماری آنے والی نسلوں کا اثاثہ ہے معزز عدالت اس بارے میں لوگوں کی اپیلوں کو خارج کر چکی ہے مگر اب یہ لوگ دھونس دھاندلی اور دباؤ کے ذریعے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں انہوں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ٹی یو اور کلر یوتھ کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی گی۔
اغواء ہونے والی 29 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کو بازیاب کروا کر مقامی عدالت پیش کر دیا گیا جہاں مغویہ نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا،اپنی مرضی سے گئی تھی
Girl appears in court gives statement she was not abducted by left home and got married
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) 20 یوم قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 29 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کو بازیاب کروا کر مقامی عدالت پیش کر دیا گیا جہاں مغویہ نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا،اپنی مرضی سے گئی تھی اور من پسند شخص سے شادی کر لی،اب میں اسی کیساتھ رہنا چاہتی ہوں۔مغویہ کے والد نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اس کی29سالہ کرن شہزادی جو کہ غیر شادی شدہ تھی 16 دسمبر کو گھر سے سودا سلف خریدنے کیلئے بازار گئی اور پھر واپس نہ آئی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد نواز نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے فیصل آباد میں واقع تھانہ ٹھیکری والا میں رابطہ قائم کر کے مغویہ کو گاؤں چک نمبر 71سرلی سے بازیاب کر کے مقامی عدالت پیش کیا تو اس نے معزز جج کے سامنے بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا وہ اپنی مرضی سے گئی اور اصغر نامی شخص سے بغیر کسی دباؤ کے شادی کر لی، اب میں اپنے خاوند کیساتھ جانا چاہتی ہوں۔پولیس کے مطابق اصغر نامی شخص حساس ادارے میں ملازم ہے،پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بیٹی کا باپ بتایا جاتا ہے۔