DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi praised for his contributions construction of Kahuta to Kairal road

کہوٹہ سے کیرل روڈ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا ایک عظیم تحفہ ہے۔راشد مبارک عباسی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ سے کیرل روڈ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا ایک عظیم تحفہ ہے۔عوام علاقہ آج بھی اپنے قائد کے اس منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اہلیان علاقہ ساری زندگی احسان مند رہیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی آف کیرل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کہوٹہ کے علاقہ کیرل جانے والے روڈ جو سابقہ حکومت مسلم لیگ ن کے دور میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کروڑوں روپے فنڈز سے تعمیر کرائی تھی سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی کی خصوصی درخواست پر سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی خصوصی کاوشوں سے اس دور میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 15کروڑ روپے فراہم کیے تھے جس سے ایک معیاری اوراعلیٰ قسم کی روڈ تیار ہوئی تھی جس سے آج بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ مسعفیدہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ آج بھی اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا تہ دل سے مشکور ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ سے مسلم لیگ ن حلقہ این اے ستاون کی سیاسی وسماجی شخصیت سا بق ممبر ضلع کونسل محمد نوید بھٹی کی ملاقات

M Naveed Bhatti meets with Rana sana Ullah

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ سے مسلم لیگ ن حلقہ این اے ستاون کی سیاسی وسماجی شخصیت سا بق ممبر ضلع کونسل محمد نوید بھٹی کی ملاقات۔جراٗت مندانہ سیاست کر نے پر مبارکباد۔ملکی سیاست پر بھی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ این اے ستاون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قریبی دوست اور سا بق ممبر ضلع کونسل محمد نوید بھٹی نے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ان سے ملکی حالات اور سیاست پر تفصیلی گفتگو انہوں نے جراٗت مندانہ سیاست کر نے پر مبارکباد رانا ثناء اللہ کو حق سچ پر مبنی جراٗت مندانہ سیاست کر نے پر مبارکبادپیش کی۔مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ ن حلقہ این اے ستاون کی سیاسی وسماجی شخصیت سا بق ممبر ضلع کونسل محمد نوید بھٹی کا شکر یہ ادا کیا۔

آسٹریلیاکے جنگل میں آف سب کو نظر آ گئی مگرکشمیر میں 72سالوں سے لگی آگ کسی کو نظر نہیں آ رہی

World has ignored Kashmir but seen Australian fire

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیاکے جنگل میں آف سب کو نظر آ گئی مگرکشمیر میں 72سالوں سے لگی آگ کسی کو نظر نہیں آ رہی۔ آسٹریلیاکے جنگل میں آف لگنے سے جانور مر گئے جس کا ہر ایک کو افسوس ہے مگر کشمیر میں ہزاروں ماؤں نے اپنے لخت جگر قربان کیے، ہزاروں خواتین بیواہ ہوہیں،لاتعداد بہنیں اپنے بھائیوں سے محروم ہوہیں، لاکھوں بچے یتیم ہوئے مگر افسوس وہ نہ توکسی عالمی تنظیم کو نظر آئے نہ ہی کسی انسانی حقوق کی تنظیم کا ضمیر جاگاان خیالا ت کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تحریک لبیک یارسول ﷺتحصیل کہوٹہ کے معروف رہنماراجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بحثیت مسلمان آسٹریلیاکے جنگل میں لگنے والے آگ سے صرف جانوروں کا ہی نہیں بلکہ وہاں موجود ایک ایک درخت کا، ایک ایک شاخ اور ایک ایک پتے کا دکھ ہے مگر ہمیں افسوس اس بات کا ہے کہ آسٹریلیاکے جنگلات میں آگ لگی تو دنیا وہاں کے جانوروں کے لیے دنیا بھر کی نام نہاد تنظمیں جاگ گئی مگر 72سالوں سے کشمیر میں لگی ہوئی آگ کسی کو بھی نظر نہیں آئی جس کا ہمیں سخت افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو جاہیں اسی میں ہماری کامیابی ہے۔

صداقت علی عباسی نے کہوٹہ شہر میں ریسکیو ون ون ٹوٹو (1122) کو فعال کرنے کی عملی کوششوں کا آغاز کر دیا

MNA Sadaqat Ali Abbassi starts efforts for the restart of 1122 services

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ شہر میں ریسکیو ون ون ٹوٹو (1122) کو فعال کرنے کی عملی کوششوں کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹو جاری کر دیا۔ جبکہ راولپنڈی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ مشکل اور کھٹن دور گزر چکا۔ کارکن حوصلہ رکھیں۔ تعمیر وترقی کے دور کا اب آغاز ہو چکا ہے۔ کہوٹہ شہر میں ساڑھے پانچ کروڑ کی گرانٹ سے منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ایم این اے صداقت علی عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ صداقت عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نامساعد حالات اور مشکل دور سے ملک کونکالا۔ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ صداقت علی عباسی نے مزید کہا کہ کہوٹہ میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو فعال کرنے کے لیئے دن رات کوشا ں ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے۔ جس پر ان مشکور ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button