Kallar Syedan; PML-N and PTI members demanded immediate notice of the situation for providing access to the local population from the sports ground.
مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کلبوں کا بھی کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں سے مقامی آبادی کو راستہ کی فراہمی کو سکول دشمنی اور توہین عدالت کی کاروائی قرار دیتے ہوئے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کلبوں نے بھی کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں سے مقامی آبادی کو راستہ کی فراہمی کو سکول دشمنی اور توہین عدالت کی کاروائی قرار دیتے ہوئے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن صوبیدارغلام ربانی نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان کی قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرکے اسے اسٹیڈیم کی شکل دی تھی جسے آج نئے پاکستان کے نام پر قبضہ مافیا کی خواہش پر اس کی بندر بانٹ شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد مافیا کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور اس کے لیئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور انتظامیہ کو بیدریغ استعمال کیا گیا ہے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجدجاوید نے کہا کہ اج نئی حکومت میں قبضہ مافیا نے سکول گراؤند کے جنگلے توڑ کر راتوں رات وہاں کنکریٹ سے کشادہ سڑک تعمیر کرکے نہ صرف سرکاری پراپرٹی پر قبضہ جما لیا گیا بلکہ توہین عدالت بھی کی گئی انہوں نے واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا محلہ غوثیہ کو ایک سے زائد راستے موجود ہیں البتہ پلازہ مالکان اور لینڈ مافیا کی خاطر توڑ پھوڑ کرکے سڑک نکال لی گئی اور انتظامیہ نے قانون کی بجائے مافیا کی سرپرستی کی،تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں اور جواد فٹبال کلب چواخالصہ نے کلرسیداں گراؤنڈ کی چاردیواری منہدم کرکے وہاں سڑک کی تعمیر کی شدید مزمت کی ہے ایم اسحاق حیدری کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی تنظیموں کو گراؤنڈ کا نقشہ بدلنے پر شدید تشویش ہے ہم سب اس عمل کی مزمت کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی انتظامیہ اور کلر یوتھ کونسل کے ہر عمل کی غیرمشروط حمایت کرتے ہیں پی ٹی آئی امارات کے رہنما چوہدری فرقان احمد نے کہا کہ گراؤنڈ کی اصل حالت میں بحالی تک آواز بلند کرتے رہیں گے مافیا اور قبضہ گروپ کے عزائم ناکام بنا کر دم لیں گے۔
نامعلوم چور ڈیکوریشن شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چور ی کر کے فرار ہو گئے
Unidentified thieves’ breaks the locks of a decorating shop and steals millions of rupees of goods
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)نامعلوم چور ڈیکوریشن شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چور ی کر کے فرار ہو گئے۔انجم پرویز سکنہ موہڑہ مرید نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں نے کلر سیداں بائی پاس پر ایک عدد دکان کرائے پر حاصل کی ہوئی ہے جہاں مووی سٹوڈیو اینڈ ڈیکوریشن وغیرہ کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ روز حسب معمول شام تقریبا آٹھ بجے اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور جب صبح آٹھ بجے دکان پر آیا تو دیکھا دکان کے شٹر کا ایک عدد تالا ٹوٹا ہوا تھا اور باہر کا انرجی سیور بھی غائب تھا۔شٹر اٹھا کر دکان کے اندر داخل ہوا تو کاؤنٹر دراز کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا اور وہاں موجود پندرہ ہزار روپے کی نقدی بھی غائب تھی جبکہ نوٹوں والے ہار جن کی مالیت ایک لاکھ روپے بنتی ہے بھی اپنی جگہ موجود نہ تھے۔ نامعلوم چوردیگر قیمتی پارچات اور شناختی کارڈ کی کاپیاں وغیرہ بھی سمیٹ کر ہمراہ لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
” سیکنڈری ٹیچرزالائنس” کلر سیداں کا اجلاس گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں میں منعقدہوا
Secondary Teacher’s Alliance Kallar Syedan meeting held at Government High School Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت انٹرویو لئے جانے پر بننے والے ” سیکنڈری ٹیچرزالائنس” کلر سیداں کا اجلاس گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں میں منعقدہوا۔اس موقع پر تحصیل کلر سیداں میں تعینات تمام ایس ایس ایز نے پنجاب سطح پر ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔اجلاس میں مردانہ و زنانہ ایس ایس ایز/اے ای اوز کے علاوہ ضلعی رہنما سیکنڈری ٹیچر ز الائنس سید قاسم بخاری،پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر ظہیر بھٹی،پی ٹی یو مرکز چوآ خالصہ کے صدر نمبردار عدنان عباس،جنرل سیکرٹری صالح غفور مرزا نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قاسم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد میرٹ پر بھرتی ہونے والے ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی روگولرائزیشن کے لئے پی پی ایس سی کے تحت انٹرویو لینا سراسر زیادتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب سطح پر ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور پی پی ایس سی کے انٹرویو کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں نے کثرت رائے سے آرمی ایکٹ پاس کروا کر سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے
Opposition parties overwhelmingly pass the Army Act, giving evidence of political mature ideology, Raja Sajid Javed
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کثرت رائے سے آرمی ایکٹ پاس کروا کر سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔آرمی ایکٹ پر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر حکومتی اتحاد اور اپوزیشن دونوں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ،فوج اور پارلیمنٹ کی طاقت ایک ساتھ چلنے میں ہے، ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں نے قومی مفاد کواہمیت دی ملک کے مسائل کا حل پارلیمنٹ ہے قانون سازی کا عمل اتفاق رائے سے مکمل ہوا تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے قانون کو منظور کیا۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنا جمہوری معاشرے کا حصہ ہے،جہاں غلطی ہو گی حکومت اس کی اصلاح کرے گی۔قانون سازی کسی ایک فرد یا ادارے کے سربراہ کیلئے نہیں تھی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی اور ہدایات کے مطابق ہوئی۔قانون سازی میں اپوزیشن نے حصہ لے کر تعمیری کردار ادا کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کی حمایت میں جو کچھ کیا وہ ملکی اور افواج پاکستان کی بقاء کی خاطر کیا
What the PML-N did in support of the Pak army was in the interest of the country and the forces of Pakistan.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے معروف تاجر و لیگی رہنما افتخار بھکڑال نے کہا ہے کہ پاک فوج کی حمایت پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی ضمانت ہے۔مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کی حمایت میں جو کچھ کیا وہ ملکی اور افواج پاکستان کی بقاء کی خاطر کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد مسلم لیگ نے رکھی اور اس کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مسلح افواج کی پاکستان کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز دور میں پاکستان کو دنیا میں عزت ملی اور ادارے مضبوط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی توسیع ایک حساس معاملہ تھا ملکی مفاد میں اس معاملے پر متحد ہو کر ووٹ کرنا بھی ضروری تھا،پارٹی کاہر فیصلہ حتمی طور پر میاں نواز شریف ہی کرتے ہیں تو اس کو پارٹی میں فالو کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس اہم ایشو کو متنازع نہ بنایا جائے،نہایت حساس معاملے کو بڑے احسن طریقے سے مکمل کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔
سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف نے سابق رکن اسمبلی عبدالقیوم بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Former town Nazim Hafiz Sohail Ashraf expresses deep grief over the death of former MNA Abdul Qayoom Butt
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف نے سابق رکن اسمبلی عبدالقیوم بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارلیمانی تاریخ کا انمٹ نقش ہیں جنہوں نے اپنے ادوار میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی تعمیر و ترقی کے لیئے انتھک جدوجہد کی جس پر عوام علاقہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں
دو افراد نے 60 سالہ شخص کو کلہاڑیاں مارکر شدید زخمی کر دیا
Abdul Karim attacked and injured with axe in Pindori
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)دو افراد نے 60 سالہ شخص کو کلہاڑیاں مارکر شدید زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 60 سالہ عبدالکریم سکنہ پنڈوری بکریاں چرانے کیلئے جنگل گیا جہاں دو افراد آ گئے جنہوں نے کلہاڑیاں مار کر اسے زخمی کر ڈالا۔مضروب کے بیٹے کی درخواست پر دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت جاوید اقبال منعقد ہوا جس میں قیصر ادریسی، اکرام الحق قریشی، عابد زائدی،راجہ محمد سعید،عامر چوہدری،یاسر ملک، عتیق الرحمان مرزا،پرویز اقبال وکی، شبیر شانی،سرمد بٹ،عبدالصبور ملک، چوہدری شہباز رشید،دلنواز فیصل اور زاہد فاروق نے شرکت کی۔اجلاس میں روزنامہ جنگ راولپنڈ ی کے اسسٹنٹ ایڈیٹرسید شمس رضوی کی اچانک وفات پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت جبکہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعاہے۔