گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق چیئرمین پلانگ وڈویلپمنٹ و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق چیئرمین پلانگ وڈویلپمنٹ و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات۔ سیاسی حالات اور حلقے کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق چیئرمین پلانگ وڈویلپمنٹ و سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اوران سے حلقہ پی پی سیون تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے لیے پینے کے صاف پانی کی سکیموں کے لیے گذارش کی جس پر گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور نے سابق چیئرمین پلانگ وڈویلپمنٹ و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اس مسلے کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی طرف سے مٹور کے مقام پر انصاف صحت کارڈ کیمپ کا انعقاد
Insaf card inauguration ceremony held in Mator
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی طرف سے مٹور کے مقام پر انصاف صحت کارڈ کیمپ کا انعقاد۔ سینکڑوں کی تعداد میں مر د و خواتین نے اپنا صحت کارڈ موصول کیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں افرادنے نئی رجیسٹریشن کرائی۔عوام علاقہ کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا دوعاہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزباوافریدعوامی سیکرٹریٹ مٹورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے عوام علاقہ کی سہولت کے لیے انصاف صحت کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مر د و خواتین نے اپنا صحت کارڈ موصول کیا اور سینکڑوں کی تعداد میں افرادنے انصاف صحت کارڈ بنوانے کے لیے نئی رجیسٹریشن کرائی اس موقع پرPTIتحصیل کہوٹہ کے بنیادی رکن ملک شاہد محمود اعوان،سابق وائس چیئرمین یوسی مٹورراجہ شیر بہادر،سابق کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ طاہر اور راجہ غلام مر تضیٰ اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے اس موقع پر موجود افراد نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا دوعاہیں دی۔
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں گندگی کے انبھارشہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا
The negligence of the Kahuta administration show the filth in the city of Kahuta.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں گندگی کے انبھارشہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگاجبکہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو عوام کی قوت خریدجواب دے گئی نئے سال کے آتے ہی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ٹماٹر دو سو کے قریب تک چلے گے جبکہ گھی دودھ دیہی،دالیں خشک دودھ،ڈرائی فروٹ کی قیمتیں 30سے 40فیصد بڑھ گئیں انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے غریب لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں انتظامیہ کے کچھ اہلکاران ذاتی پسند اور ناپسند پر جرمانے کراتے ہیں ریٹ لسٹ پر کوئی عمل در آمد نہیں تاجروں اور انتظامیہ کا ریٹ لسٹ کے حوالے سے پھڈا بھی حل نہ ہو سکا جبکہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار پورے شہر میں رکشوں، رہڑیوں، سوزوکیوں پر سبزی فروٹ و دیگر سامان فروخت کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے اکثر روڈ بند رہتی ہے ایم سی کے اہلکاران کی ملی بھگت سے یہ دھندہ جاری ہے جبکہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی اور مشروبات کا دھندہ
صحت کے اہلکاران کی ملی بھگت سے جاری ہے عوام علاقہ نے ڈی سی راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کھلی کچہری میں کیے گے وعدے پورے کیے جائیں۔
سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ نے گزشتہ سال 2019میں 15818چالان کیے 5877350روپے جرمانہ کیا
City Traffic Police Kahuta fined 15818 motorist during 2019
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ نے گزشتہ سال 2019میں 15818چالان کیے 5877350روپے جرمانہ کیا 405گاڑیاں اور موٹر سائیکل بند کیے ٹریفک انچارج خرم مرزا نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نفری کم ہونے کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں دشواری ہے جبکہ پورے کشمیر کے آر ایل،کروٹ ڈیم کی بھی ٹریفک کے روٹ یہی ہیں انھوں نے کہا کہ اگر عوام قانون کی پسداری کریں تو مشکلات میں آسانی ہو جائیگی معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
ملک عوام موجود حکومت کی کاکر دگی سے سخت نالاں ہیں
People are strongly disappointed with the current government, Raja Nasir Ali Kiyani, PPP
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے بس کشمیری عوام امت مسلمہ کی طرف سے دیکھ رہے ان کو محصور کیے ہوئے آج سوانسیٹھ دن ہے مظلوم کشمیری محصور ہیں تمام عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر کشمیر کا مسلہ حل کر ایں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے نوجوان رہنماء راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیر ی عوام پر اپنا ظلم و ستم بند کر ئے مقبوضہ کشمیر کی بے بس مسلمان امت مسلمہ اور عالمی انسانی تنظمیوں کے کھڑ پینچوں کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع نکام ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ کیے تمام وعدے بھلا دیے ہیں موجودہ حکومتی سربراہ نے جو کہا کرتے تھے کہ اگر مہنگائی، عوام پر ٹیکس لگے،پٹرول ڈیزل مہنگا ہو سمجھ لو تمارے حکمران چور ہیں عوام آج ملک کاے حالات دیکھ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے الیکشن مہم میں کیے جانے والے تمام باتیں پانی کا بلبلہ ثابت ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت اس وقت یہ کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے بجلی، تیل، پٹرول، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملک عوام موجود حکومت کی کاکر دگی سے سخت نالاں ہیں جو ان کی نکامی کا ثبوت ہے۔
doig gd
oo