France; Large number of Pakistani community living in Carei,Franksville region of France set up association education cultural centre
ایسوسیشن ایجوکیشن کلچرل فرانکو پاکستانی کی بنیاد
(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے) پیرس کے نواحی علاقے کرائی میں جہاں پاکستانی کی ایک کثیر تعداد آباد ہے وہاں کے رہاشی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایسوسیشن ایجوکیشن کلچرل فرانکو پاکستانی کی بنیاد رکھی جس کے تحت کرائی میں پہلے پاکستانی کمیونٹی کلچرل سنٹر کے قیام کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی پریس منسٹر پاکستان ایمبیسی جناب قمر بشیر اور مئیر کرائی جین کلوڈ دی ولماں تھے،اس کمیونٹی کلچرل سنٹر میں مسجد، کلچرل سنٹر، دینی و دنیاوی علوم کی تدریس اردو و فرنچ زبانوں میں بچوں کی ٹویشن، سپورٹس ایکٹیویٹیز سمیت دیگر اہم قومی تقریبات وغیرہ شامل ہیں
تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوے معروف سماجی شخصیت یاسر قدیر نے حاضرین محفل کو اس کلچرل سنٹر کے قیام اور مقاصد کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے آگاہی دی کہ کن مراحل سے گزر کر بلآخر اس کلچرل سنٹر کا قیام اب عمل پذیر ہو رہا ہےتقریب کے مہمان خصوصی پریس منسٹر پاکستان ایمبیسی جناب قمر بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پاکستان کمیونٹی کے ان تمام افراد کا جنہوں نے اس کلچر سنٹر کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا ہے کا اپنی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں جتنی بھی خراج تحسین پیش جائے کم ہے۔آپ کے اس کارخیر میں جب بھی آپ کو پاکستان ایمبیسی کی مدد درکار ہوتو مہربانی فرما کر ہم سے رابطہ قائم کریں پاکستان ایمبیسی آپ کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہے گی۔۔اس موقع پر مئیر کرائی جین کلوڈ دی ولماں نے کہا کہ مجھے اس پاکستانی کلچر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر آپ سب کے درمیان پا کر بے انتہا خوشی اور مسرت ہو رہی ہے۔۔مجھے بتایا گیا ہے کہ مرکز میں دینی تعلیم کے علاوہ بچوں کو فرانسیسی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان بھی سکھائی جائیگی۔ یہ ایک انتہائی احسن عمل ہے۔فرانسیسی زبان کا علم طالبعلموں کو فرانسیسی معاشرہ میں پھلنے پھولنے اور فرانسیسی تعلیمی سقم سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اور ہماری حکومت پاکستانی کمیونٹی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ایسوسیشن کے صدر علیم فضل نے مئیر کرائی،پریس منسٹر،اپنی تمام ٹیم سمیت تمام پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سنٹر کا قیام پاکستانی کمیونٹی کی محبت، تعمیری سوچ، ان کے تعلیمی اور ثقافتی میدان میں پاکستانیوں کی نئی نسل کو سہولیات کی فراہمی کی خواہش کا ترجمان ہے۔تقریب سے خطب کرتے ھوئے دیگر مقررین شہزاد صاحب،حاجی وسیم عباس،محمد عزیز ملک،حاجی رمضان ججی،صوفی الہی،حاجی ابراہیم شیراز حسین شاہ و دیگر نے کمیونٹی کلچر سنٹر کے قیام کے حوالے سے تمام پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی اور مزید کہا کہ اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب مل کر اس سنٹر کو کامیاب کروائیں کیونکہ یہ ہم سب پاکستانیوں کا ہے اور ہمارے ہی نوجوان نسل نے اس سے ہمیشہ مستفید ہونا ہے