صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا سا ت رو زہ دو رہ برطا نیہ کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) سپہ سالا ر عقیدہ تاجدا ر ختم نبو ت صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا سا ت رو زہ دو رہ برطا نیہ کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں خا دمین دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کی ایک بڑی تعدا د صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشاہ سرکا رکا فقید المثال استقبال کر نے اسلام آبا د ائر پو رٹ جا نے کے لیے تیا ر،صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر نے دو رہ برطا نیہ کے دو ران مختلف شہرو ں میں منعقدہ عا لمی تا جدا ر ختم نبو ت کا نفرنسز کی صدا رت سمیت ما ہا نہ گیا ورویں شریف کی محفل میں بھی خصوصی خطا ب دم و دعا بھی فرمائی خا دمین دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف نے صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کے ائر پو رٹ پر استقبا ل کی تیا ریوں کے سلسلے میں میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ دیار غیر میں نئے سال کی آمد کے مو قعہ پر عا لمی تا جدا ر ختم نبو ت کا نفرنسز منعقد کروانے کرانے اور صدارت فرمانے پہ کمیٹی دربارِ عالیہ بلاوڑہ شریف اور خا دمین اپنے پیر و مُرشد قلندرِ دوراں سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختمِ نبُوت صاحبزادہ و آلا شان حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم سب کے دلوں کی دھڑکن ہمارے پیرو و مرشد حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ کے کامیاب روحانی دورے کے بعد پاکستان واپس تشریف لا رہے ہیں جس پر تمام کمیٹی ممبران، خادمین اور پیرو مرشد حق با دشاہ سرکار کے چاہنے والے ملک کے متعدد شہروں سے اسلام آباد اائرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں جو اپنی بھر پو رعقیدت کا بھر پور اظہارکریں گے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) پریس کلب کو ٹلی ستیاں کا اجلا س زیر صدا رت سر پرست اعلی عبد المجید کیا نی منعقد ہوا جسمیں صدر نو ید ستی، جزل سیکرٹری امجد محمو د ستی،سنئیر صحا فیوں اکمل محمو دستی،جا وید اختر ستی، حا فظ عبد الستار الخیری سمیت دیگر عہدیداروں میں وسیم ستی، قاری نعیم الحق دھنیال، ساجد حسین دھنیا ل، طا ہر محمو دستی، طیبہ نا ز کا ظمی، میمو نہ عامر ستی،عمیر افتخا ر ستی، سمیت دیگر نے شرکت کی اجلا س میں با ر ایسوسی این کو ٹلی ستیاں کے نو متخب عہدیداروں صدر طریف ستی، جزل سیکرٹری شاہد اقبا ل ستی و دیگر عہدیداروں کو مبا رکبا د پیش کی اور اس امید کا اظہا ر کیا کہ کو ٹلی ستیاں با ر کے نو منتخب عہدیداران وکلا ء کے مسائل حل کر نے کیساتھ با ر کی بہتری کے لی مزید اقدا ما ت بھی کر یں گے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) نئے چئرمین راولپنڈی بورڈ کی تعیناتی کے ساتھ ہی راولپنڈی بورڈ نے مارچ کے بجائے فروری میں امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ، مری اورکوٹلی ستیاں کے طلباء وطالبات کے شدید تحفظات،نئے چئرمین بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر کی تعیناتی کے بعد یہ انکا پہلا امتحان ہے لیکن جغرافیائی اور موسمی حالات سے بے خبر چئیرمین بورڈ نے دیگر سات بورڈ کیساتھ ملکر 22 جنوری سے میٹرک سالانہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا جبکہ پچھلے سال 02مارچ 2019 کو اردو کا پیپرسخت برفانی موسم کی وجہ طلباء اور عملہ کے لیے اذیت کا باعث بنا تھامری کے مراکزامتحانات ہائیر سیکنڈری سکول باڑیاں،ہائی سکولز روات،گلہڑہ گلی،بن نیومری،گرلز سکول مری اور بوائز سکول مری کیساتھ کوٹلی ستیاں کے مراکز امتحانات ہائر سیکنڈری سکول ڈھانڈہ اور ملوٹ،ہائی سکول انوالی،چلاورہ،دھیرکوٹ اور کوٹلی ستیاں گرلز و بوائز سکول سخت برفانی علاقے میں پائے جاتے ہیں ان علاقوں میں نہ صرف طلباو طالبات کو سنٹر پہنچنا دشوار ہوتا ہے بلکہ عملہ کا خود پہنچنا اور پپیرز کی بروقت ترسیل بھی انتہائی تکلیف دہ ہے ساتھ اس دوران برفانی موسم سے بجلی کی فراہمی بھی ناممکن ہوتی ہے۔اور امیدواران کی تیاری میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب ہر سال انہی حالات کے پیش نظر 20 دسمبر سے 05 مارچ تک تمام سکول بند رکھنے کا نوٹیفکشن کر رکھا ہے۔والدین اور طلباء نے مجوزہ شیڈول پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ساتھ حکومت اور انتظامیہ کو اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بھی کی ہے۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) پاکستا ن تحریک انصا ف کے ضلعی رہنما ء سابق صدر یو تھ ونگ پی ٹی آئی کو ٹلی ستیاں عقیل احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی ایکٹ ترامیم پر حکومت، آرمی چیف، اپوزیشن جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے آرمی ایکٹ ترامیم پیش کرنے میں اپنا کرادار ادا کیا، حکو مت اور پاک فو ج اگر الگ پیج پر ہو تے تو ہمارا حال بھی دوسرے ملکوں کی طرح برا ہوتا آج ہماری افواج پاکستان،حکومت، اپوزیشن اور عوام ایک پیج پر ہیں،نیب آرڈیننس میں ترامیم کامعاملہ ہویا دیگرایشوز سب ملکرکام کریں اسی میں وطن عزیز ک خو شحا لی ممکن ہے امریکہ ایران کشیدگی ایک آگ لگی ہوئی ہے اس کو نہ روکا گیا تو آسٹریلیا کی آگ کی طرح کوئی نہیں روک سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں پا رٹی کارکنان کے ایک وفد کیساتھ گفتگو کر تے و ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے فریق نہیں بنیں گے امریکہ ایران تقرار پر ڈائیلاک سے مسائل کا حل کرنا چاہیے مسائل کا حل نہ ہوا تو بہت خطرناک حالات ہوسکتے ہیں اس وقت قائد تحریک انصا ف کی و وزیر اعظم عمران خا ن کی اعلی سیاسی بصیرت کے با عث تمام اقلیتیں پاکستان میں خوشحال ہیں اور اقلیتیں محب وطن ہیں اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو عوام پاک فوج کے ساتھ ہوگی۔