DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Construction work of (20) bedded emergency block begins at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں (20) بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میڈیکل سپریٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان کی کاوش اور محنت رنگ لے آئی۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں (20) بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا۔ منصوبے کے لیئے فنڈز کروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی تقریباََ دوکروڑ کی گرانٹ دے گی۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان نے اہلیان علاقہ بالخصوص مریضوں کے لیئے شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔ مذکورہ منصوبے کا افتتاح ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان کا حق ہے۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے ارباب اختیا ر ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے وسیع و عریض احاطے میں شعبہ ہارٹ اور دیگر جدید ترین سہولیات فراہم کرکے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ملحقہ آزاد کشمیر کے مریضوں او ر لاکھوں کی آبادی کے واحد سرکاری ہسپتال کی حالت مزید بہتر کر کے احسان عظیم کریں۔ عوامی حلقوں اور مریضوں نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان اور ہسپتال کے ڈاکٹروں، سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ہسپتال میں سرکاری ایمبولینس فراہم کرنے اور ریسکیو 1122کی تیار عمارت میں سامان و سٹاف اور گاڑیا ں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا ڈسٹر کٹ جیل گجرات اور منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل کا درہ

Provincial Parliamentary Secretary Prisons Jail and Member Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed visits Gujrat and Mandi Bahauddin District Jails

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا ڈسٹر کٹ جیل گجرات اور منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل کا درہ۔ مختلف بارکوں، ہسپتال، سکول، کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ۔ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور مرکز میں ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں جیل خانہ جات کا نظام بھی اس سلسلہ میں شامل ہے پنجاب میں تمام جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام ترسہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے سر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ڈسٹر کٹ جیل گجرات اور منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل،معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری ساجد علی، چوہدری زوہیب ساجد، انجینئر راجہ بلال بنگیال،سابق وائس چیئرمین راجہ عرفان ایڈوکیٹ،صحافی عبدالعزیزپاشا، راجہ ثقلین، راجہ زبیر، سٹاف آفیسرشاہد شوکت بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ جیل اٹک آمد پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو جیل کے چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف بارکوں، ہسپتال، سکول، کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا نو عمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے قیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اشتیاق احمد گل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی پارلیمانی سیکرٹری نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا انہوں نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین و نو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا جبکہ جیل میں صفائی کے اعلی معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا انہوں نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران، جیل گودام، جیل فیکٹری، بیرکوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی انہیں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں موجود اسیر طلبہ کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیوں نے عملہ کے اچھے بر تاؤ کی تعریف کی انہوں نے اٹک جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹور کے چیئرمین راجہ محمد ذاکرجنجوعہ یوکے سے وطن پہنچ گئے

Raja Mohammed Zakir Janjua, Chairman of Janjua Young Foundation Bagla Rajgan UC Motor arrives home from UK

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹور کے چیئرمین راجہ محمد ذاکرجنجوعہ یوکے سے وطن پہنچ گئے۔گذشتہ روز ان کو اہر پورٹ سے ریسو کر کے ان کے آبائی گاؤں بگلہ راجگان یوسی مٹور میں لیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹور کے چیئرمین راجہ محمد ذاکرجنجوعہ دو ہفتوں کی چھٹی پر وطن پہنچ گئے گذشتہ روز ان کو اہر پورٹ سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بشارت جنجوعہ، راجہ حسنین جنجوعہ اور عزیز و اقارب اور دوستوں نے پر تباک استقبال کیااور ان کو ان کے آبائی گاؤں بگلہ راجگان یوسی مٹور میں لایا گیا۔نمائندسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر نے سے قلبی راحت میسر ہوتی ہے میری خدمات اپنے علاقے کے غریب، نادار افراد کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔

کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی پہلی سالگرہ کی پر وقار تقریب

Celebration of the first anniversary of the Kahuta Press Media Center

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی پہلی سالگرہ کی پر وقار تقریب،صحافیوں،وکلا،سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات کی بھرپور شرکت۔ کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا جدید دور کے تقاضوں کے طابق علاقہ کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا اصلاح معاشرہ کے لیے پروگرام راہ نجات اور تفسیر القرآن کا جو سلسلہ شروع کیا اُس سے نوجوان نسل پر مثبت اثرات پڑینگے جبکہ ہفتہ وار پروگرام عوام اور سیاست ہزاروں ناظرین کا پسندیدہ پروگرام بن گیا مقامی سیاسی قیادت اور منتحب نمائندوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جہاں وہ نہ صرف مثبت اور تعمیری تنقید سے بھرپور جبکہ عوام علاقہ کے مسائل حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے جبکہ پروگرام چمکتے ستارے میں ایسے نوجوانوں اور سماجی ادبی شخصیات کو صلاحیتوں کو نکھارنے کا مزید موقع ملتا ہے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے بانی و سرپرست اعلیٰ اصغر حسین کیانی میزبان افتخار احمد غوری،محمد افضال شمسی، ارسلان اصغر کیانی، احتشام اصغر کیانی، راجہ فیضان جنجوعہ،سہیل اصغر کیانی اور دانش کیانی اور انکی پوری ٹیم کو کامیابی کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی پہلی سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،جاعت اہلیسنت کے ممتاز عالم دین پیر سید عامر حسین شاہ،ممتاز عالم دین قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال، نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی، جماعت اسلامی کے رہنماراجہ تنویر احمد، پی پی پی کے رہنما آصف شفیق ستی، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ وحید احمد خان،ابرار حسین عباسی،مولانا پروفیسر عطا الرحمٰن،پروفیسر حافظ عبدالصبور سیفی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ،پروفیسر آصف کھٹڑ،صدر بار راجہ افشار ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،صدر پی ٹی یو راجہ اشراق، ضلعی نائب صدر پی ٹی یو راجہ تیمور اختر، سابق چیئر مین راجہ ظہور اکبر، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، حاجی پرویز مغل و دیگر نے کیا پروگرام کی صدارت آڈٹ آفیسر پریس کلب کہوٹہ حاجی عبدالرشید نے کی جبکہ کبیر جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ، سوشل میڈیا سے شیخ اشتیاق،ملک عامر داؤد،راجہ پرویز اقبال،ساجد جنجوعہ، انعام الحق قریشی، عبدالرافع بھی شریک تھے اصغر حسین کیانی نے مولانا قاری سید عامر شاہ اور دیگر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے پروگرام راہ نجات کو کامیاب بنایا سیاسی سماجی شخصیات شاعر اور ادیب عدنان نصیر، راجہ حسن ظہیر،ملک غلام نبی و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button