DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Former Town Nazim PTI, Hafiz Sohail Ashraf Malik returns home after performing Umrah

سابق ٹاؤن ناظم پی ٹی آئی کے رہنما حافظ سہیل اشرف ملک عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) سابق ٹاؤن ناظم پی ٹی آئی کے رہنما حافظ سہیل اشرف ملک عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے،محمد آصف شاہ،محمد طارق بٹ،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،مرزا اظہر محمود،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی۔

کلر سیداں ٹریفک وارڈنز نے گزشتہ سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15161گاڑیوں کو چلان

Kallar Syedan Traffic Wardens hand 15,161 vehicles fines on violations of traffic laws during 2019

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں ٹریفک وارڈنز نے گزشتہ سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15161گاڑیوں کو چلان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر 57 لاکھ کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا ئی گئی۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹرچوہدری محمد قاسم اور عمران نواب خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ برس کاغذات نامکمل ہونے اور مسافروں کیساتھ بدتمیزی پر دس ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کروا کر ان کی گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا جبکہ 1237 کے قریب موٹر سائیکلوں سمیت چنگ چی رکشاؤں اور دیگر گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بدتمیزی اوروور لوڈنگ کی شکایات پر بھی فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مسافرگاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button