DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Constable Mohammad Ali killed by terrorist in Rawalpindi is buried in his native village Mankiala Muslim

شہید کانسٹیبل محمد علی کو مانکیالہ مسلم میں سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,محمد انجم ملک) راولپنڈی میں دہشت گردی کے نتیجے میں فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے کانسٹیبل کو سپرد خاک کر دیا گیا، ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک کی نماز جنازہ میں شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد علی کو ان کے آبائی علاقے مانکیالہ مسلم میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود، چوہدری محمد عظیم سابق تحصیل ناظم، راجہ خرم پرویز، اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او تھانہ مندرہ و گوجرخان سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہید کی نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی، شہید کی قبر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے آئی جی پنجاب اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button