”قانون سیکھانے والے خود ہی قانون شکن نکلے غیر رجسٹرڈ دعا ماڈل سکول خادم آباد یکم جنوری سے اوپن
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,وقار احمد) ”قانون سیکھانے والے خود ہی قانون شکن نکلے غیر رجسٹرڈ دعا ماڈل سکول خادم آباد یکم جنوری سے اوپن“تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر کے حکم پرموسم سرما کی تعطلیلات میں اضافہ کردیا گیا اور اس دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتظامیہ کو کھلی ہدایت کی تھی کہ ان تعطلیلات کے دوران جو بھی سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات (سکول سطح پر)کھلے اس کو ایک ماہ کے لیے سیل کردیا جائے جس پر اس وقت آزادکشمیر بھر کے تمام سکولز سطح کے تعلیمی ادارہ جات بند ہیں لیکن دعا ماڈل سکول کے مالک و پرنسپل نے حکومتی حکامات کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے یکم جنوری 2020 سے اپنا سکول کھول لیا اور جب محکمہ تعلیم کی مقامی افسران کی طرف سے کہاگیا تو اس نے بات ٹالنے کے لیے زبانی کلامی سکول بند کردیا اس کے برعکس سکول کھلا ہوا ہے سکول کا تمام سٹاف اور طلباء و طالبات سکول وردی میں سکول حاضر ہوتے ہیں اور پڑھائی جاری ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موصوف امتحانی تیاری کے نام پر سکول کھولے ہوئے ہیں یاد رہے کہ تعلیمی ادارہ جات میں ہی بچوں کو ڈسپلن سکھایا جاتا ہے اگر تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان خود ہی قانون شکنی میں مثال قائم کریں تو وہ طلباء و طالبات کو کس طرح قانون کی پاسداری کا سبق دیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر،وزیرتعلیم، سیکرٹری تعلیم، ڈویژنل ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،کمشنر میرپور، ڈپٹی کمشنر میرپور، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سمیت دیگر اعلیٰ احکام نوٹس لیں اور غیر رجسٹرڈ ادارے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوسروں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کریں۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,وقار احمد) سابق وزیر اعظم پاکستان شہید زوالفقار علی بھٹونہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ انٹر نیشنل لیڈر تھے ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی پاکستان کو اٹیمی قوت بنانے میں زوالفقار علی بھٹو شہید کا بہت بڑ اہاتھ ہے انہوں نے قادنیوں کو غیر مسلم قرار دیا پاکستان کے غریب مزدور،کسان اور معاشر کے پسئے ہو طبقات کو بولنے کا حق دیا کشمیر کی آزاد کی جنگ ایک ہزار سال لڑ نے اعلان کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چوہدری علی شان آف سر تھلہ نے بر منگھم میں پی پی پی کے کارکنوں سے 5جنوری کو یوم تجد ید عہد کا دن ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن پر کار بند ہیں انہوں کہا کہ ہم ان کے یوم ولادت کے موقع عہد کرتے ہیں ہم ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے گے اس موقع چوہدری علی شان نے کہا کہ پا کستان کو 1973ء کا آئین دیا کشمیر یوں کو ڈیول نیشنلٹی دلوائی پاکستان اٹیم قوت بم کی بنیاد رکھی قائد عوام کا روٹی کپڑا اور مکان آج بھی مقبول ترین نعر ہے انہوں کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں تقریباًچار ماہ کا عرصہ گزار گیا وہاں پرکشمیر یوں کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران نے سے امید تھی لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادر ی آج بھی خاموش ہے کیا یہ لمہ فکر نہیں ہے وہاں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے ہماری لیڈ ر آج بھی آپس میں ایک نہیں ہو رہے ہیں پاکستان میں غریب سے غریب تر اور امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں ہمارے ملک میں شر ح آمد ن ہر ملازمین کی9فیصد سے کم ہو گئی ہے
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,وقار احمد) وہ دن دور نہیں جب ہمارملک پاکستان ترقی کرے گا ہم سب وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما الحاج چوہدری امیر زمان حنفی نے بر منگھم میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہو کہا کہ اب پاکستان میں ڈاکوؤں راج نہیں ہو گا چوروں اور ڈاکوؤں کو عمران خان نے ننگا کر کے رکھ دیا ہے ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اندرونی اور بیرونیشازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انہوں کہا کہ پاکستان کے گرداب سے نکالنے ترقی وخوشخالی لانے بیروزی گاری کے خاتمے،غربت،جہالت دور کرنے عالمی وعلاقی چیلجزسے نمٹے کے لئے پاکستان کو پائیدار امن کی طرف گامزن کرنے کے لئے ہر شخص کو ہر سطح پر کردار ادا کرنے ہو گا اس اجڑی ہو ئی معیشت کا پٹڑی پر لانے کے لئے سیاست دانوں کو بیور وکریٹس کو زیادہ کردار ادا کرنا ہو گا الحاج امیر زمان حنفی نے کہاآرمی چیف کے مسئلہ پر تقربیاً تما م جماعتوں حامی بھر لی ہے انہوں کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ ہمارے معیشت بہتر سے بہتر ہو ہو رہی ہے ہماری کشمیر ی قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں اور وہ بہت جلد آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گئی