لڑکیوں کو کمپیوٹر سکھانے اور اعلیٰ روزگار دلوانے کے سہانے سپنے دکھا کر عزتیں پامال کرنے والے عادی شخص کو چک بیلی خان پولیس نے گرفتار کر لیا
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)لڑکیوں کو کمپیوٹر سکھانے اور اعلیٰ روزگار دلوانے کے سہانے سپنے دکھا کر عزتیں پامال کرنے والے عادی شخص کو چک بیلی خان پولیس نے گرفتار کر لیا آصف حسین ولد باز خان قوم اعوان سکنہ گگن نے چک بیلی خان پولیس کو بتایا کہ فتح شیر ولد غلام محمد سکنہ ڈھوک اڈرانہ جوکہ میرا رشہ دار بھی ہے میرے گھر آیا اور مجھے کہا کہ میں نے بھٹی پلازہ چک بیلی خان میں سرکاری طور پر کمپیوٹر سنٹر کھولا ہوا ہے تم اپنی بچی انوشہ رحمٰن (عمر لگ بھگ ساڑھے بارہ سال) کو میرے ساتھ بھیجو میں اسے کمپیوٹر بھی سکھاؤں گا اور ساتھ وظیفہ بھی دوں گا بچی جب اس کے سنٹر گئی تو اس نے کمرے میں بند کر کے اسے گود میں بٹھا لیا، کپڑے اتارنے کی کوشش کی اور بوس و کنار شروع کر دی لڑکی نے گھر واپس آکر معاملہ ماں کو بتایا والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم فتح شیر کی عمر 70سال سے زائد ہے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی رکھتا ہے لیکن عرصہ دراز سے بھٹی پلازہ چک بیلی خان میں دفتر بنایا ہوا ہے اپنے دفتر کو کبھی بینک، کبھی دفتر روزگار، کبھی سستی اشیأ کے لئے کارڈ سکیموں کے نام دے کر سادہ لوح لوگوں کی لڑکیوں کو پھانستا اور ان سے تسکین حاصل کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف زیر، دفعات376-511-363 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ نمبر2/20درج کر لیا ہے
پاکستان پوسٹ آفس بلیام پنڈوری کے بزرگ پنشنرز اپنی پنشن بک سے محروم ہو رہے ہیں
Senior pensioners at the Pakistan Post Office, Balyam Pindori, are losing their pension book
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف یوسی اسلا م پورہ کے رہنماء راجہ ابراہیم کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس بلیام پنڈوری کے بزرگ پنشنرز اپنی پنشن بک سے محروم ہو رہے ہیں پنشن بک ختم ہو نے پر نئی بک نہیں مل رہی پوسٹ آفس عملے سے جواب ملتا ہے کہ اسی بک میں خود مزید صفحات لگا لیں انہوں نے کہا تبدیلی سرکار کی تبدیلی اسلام پورہ جبر کے بوڑھے بزرگ پنشنرز تک آ گئی ہے کہ نئی پنشن بکیں تک دستیاب نہیں تبدیلی سرکار نے بوڑھے بزرگ پنشنرز کو بھی نہیں چھوڑا پاکستان پوسٹ آفس کے باس مزید بک تک دستیاب نہیں ہے انہوں نے کہا پاکستان پوسٹ آفس پاکستا ن کا ایک قابل اعتماد ادارہ ہے لیکن تبدیلی سرکار اسی ادارے کو بھی ختم کرنے کے درپے ہے۔
مہنگائی کا سونامی بے قابو،گزر بسر مشکل،عوام فاقوں پر آ گئے کسی بھی محکمہ میں بھی بغیر رشوت کام نہیں ہو رہا ہے
Inflation tsunami is out of control as all department fail to do work without taking bribe
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگی رہنماء راجہ صابر حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا سونامی بے قابو،گزر بسر مشکل،عوام فاقوں پر آ گئے کسی بھی محکمہ میں بھی بغیر رشوت کام نہیں ہو رہا ہے انسان انسان کی جڑیں کاٹ رہا ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب منہ چھپاتے بھاگ رہے ہیں تبدیلی دور دور تک نظر نہیں آ رہی ہے انہوں نے کہا کرپشن مہنگائی بدامنی کی ستائی عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے لاقانونیت کی وجہ سے عوام اپنا حق لینے سے محروم ہیں ہرمحکمے میں بابا قائداعظم کی تصویر والے نوٹ بطور رشوت سر عام چل رہے ہیں انہوں نے کہاہر طبقہ بے بسی کا شکار ہے اعلیٰ احکام صر ف اعلانات تک ہی محدود ہے تبدیلی کے ستائے عوام اب فرسودہ اور نااہل حکومت سے عاجز آ چکے ہیں انہوں نے مزید کہا اگر کچھ عرصہ مزید ایسا رہا اور حکومت رہی تو ہمیں جلد ہی اپنا ملک گروی رکھنا پڑئے گا نااہلوں کے ٹولا عوام سمیت ملک پاکستان کو زوال کی طرف لے جانے پر گامزن ہے تبدیلی سرکار سے جلد چھٹکارہ ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔