وائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی جناب پروفیسر ڈاکٹر سیّد دلنواز احمد گردیزی کاپہلی ایک روزہ گریجوایٹس ریسرچ کانفرنس برائے تعلیم
یونیورسٹی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں زیادہ اور مستقبل کے اساتذہ کی تیاری کے حوالے سے کام بڑی اہمیت کا حامل ہے،لیکن ہمیں یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر خلوص،محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنیکی وجہ سے نہ صرف اطمینان ہے بلکہ فخر ہے کہ ڈاکٹر مخدوم علی سیّد کی قیادت میں یہ ڈیپارٹمنٹ دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم،تحقیق اورتربیت کے ذریعے مستقبل کے لئے بہترین اساتذہ تیار کر رہا ہے۔
وائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی جناب پروفیسر ڈاکٹر سیّد دلنواز احمد گردیزی کاپہلی ایک روزہ گریجوایٹس ریسرچ کانفرنس برائے تعلیم کے شرکا سے خطاب
چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) یونیورسٹی آف کوٹلی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی ذمہ داریاں زیادہ اور مستقبل کے اساتذہ کی تیاری کے حوالے سے کام بڑی اہمیت کا حامل ہے،دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں شعبہ تعلیم انتہائی اہم ہے،کیونکہ اس میں زیرِتعلیم نوجوان جدید علوم وفنون کے ساتھ ساتھ مستقبل کی نسلوں کی تعلیم و تربیت کرنے کے گر اور مہارتیں بھی سیکھتے ہیں، انسانی رویوں کو سنوارنے،شخصیت سازی اور ذمہ دار قوم تیار کرنے جیسی اہم اور نازک ترین ذمہ داریوں کا احساس و شعور رکھنے والے اساتذہ ہی قوم کے بہترمستقبل کے ضامن ہو سکتے ہیں۔لیکن ہمیں یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلوص،محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنیکی وجہ سے نہ صرف اطمینان ہے بلکہ فخر ہے کہ ڈاکٹر مخدوم علی سیّد کی قیادت میں یہ ڈیپارٹمنٹ دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم،تحقیق اورتربیت کے ذریعے مستقبل کے لئے بہترین اساتذہ تیار کر رہا ہے، یہاں نہ صرف تعلیم دینے پر توجہ دی جاتی ہے بلکہ نظم وضبط، کردار سازی،محنت اور ذمہ دارانہ اپروچ اپناتے ہوئیآگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کی راہوں پر گامزن نوجوان نسل کو کل کی قیادت کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔بطور وائس چانسلر مجھے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی کارگردگی، محنت اور کاوشوں پر خوشی اور فخر ہے کہ یہاں نہ صرف تحقیق کے ذریعے نوجوانوں کواپنے مسائل حل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے بلکہ اس طرح کی کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس اور ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرکیطلبہ و طالبات کو اپنا تحقیقی کام دیگر لوگوں سے شیئر کرنیکے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں،مستقبل کے اساتذہ،پیشکش کی مہارتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ تعمیری و تخلیقی بحث مباحثہ، سوال وجواب کے گر، اعتماد، ابلاغ اور تقریر و تحریر وغیرہ بہت کچھ سیکھتے ہیں، جیسے ڈاکٹر ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ طلبہ و طالبات کو ان تقریبات کے انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں سونپ کر عملی زندگی سے متعلق ضروری قائدانہ مہارتیں سکھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں،گویا ہمارے نوجوان تعلیم و تحقیق کے ذریعے لیڈرشپ کی تیاری کی منزلیں عبور کرتے جارہے ہیں جو کہ یونیورسٹی ایجوکیشن کی اصل روح اور خاصہ ہے۔ اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر میں ڈاکٹر مخدوم علی سیّد اور ان کی ٹیم (اساتذہ و طلبہ و طالبات)کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور دیگر یونیورسٹیوں سے تشریف لائے ہوئے، سربراہان شعبہ جات، اساتذہ کرام اور محققین (طلبہ و طالبات)کو بھی یونیورسٹی آف کوٹلی تشریف لانے اور اپنے مقالہ جات پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارجناب وائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر سیّد دلنواز احمد گردیزی نیگزشتہ روز یونیورسٹی آف کوٹلی میں پہلی ایک روزہ گریجوایٹس ریسرچ کانفرنس برائے تعلیم کے شرکا? سے خطاب کے دوران کیا۔اس کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے کیا تھا اور اس کے چیف آرگنائزر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر مخدوم علی سیّد تھے۔یہ کانفرنس یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی منفرد کانفرنس تھی جس میں ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کے سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کی غرض و غایت اور تفصیلات بیان کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ڈاکٹر مخدوم علی سیّد نے بتایا کہ ہمیں ایجوکیشن سے متعلق مختلف موضوعات پر اسی (۰۸) سے زائد مقالہ جات موصول ہوئے، جن میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن (یونیورسٹی آف کوٹلی) کے ماسٹرز لیول کے تینتالیس(۳۴)، ایم فل کے آٹھ (۸) جبکہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محی الدین اسلامی یونیورسٹی نیریاں شریف، ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر باغ،پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکے تیس (۰۳) سے زائد ریسرچ سکالرز نے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔مقالہ جات پیش کرنے کے لئے باہر سے آنیوالوں میں میرپور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودہا، چکوال،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور،گلگت، باغ، راولاکوٹ اورنیریاں شریف کے محققین کا کانفرنس میں آنا اور اپنے مقالہ جات پیش کرنامقامی طلبہ و طالبات کے لئے جہاں سیکھنے اور اپنے کام پر راہنمائی حاصل کرنیکے حوالے سے ایک بہترین موقع تھا، وہاں مختلف یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس کے مابین ڈائیلاگ اور مثبت و تعمیری میل جول کا بہترین ذریعہ تھا۔ان اسی سے زائد مقالہ جات کے پیش کرنے کے لئے سات (۷) مختلف ٹریک (ٹیکنیکل سیشنز) رکھے گئے تھے،اور ہر سیشن کو چیئر کرنے کے لئے سات ماہر استاد و نگران محقیقین بھی مدعو کیے گئے تھے۔ ڈاکٹر محمد نصیر کیانی (اسلام آباد)، ڈاکٹر سیّد نذیر حیدر شاہ (ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، محی الدین اسلامی یونیورسٹی نیریاں شریف)، ڈاکٹر ضیارب محمود (محی الدین اسلامی یونیورسٹی نیریاں شریف)، ڈاکٹر اسحاق خان (محی الدین اسلامی یونیورسٹی نیریاں شریف)، ڈاکٹر محمد نقیب الخلیل (یونیورسٹی آف کوٹلی)، پروفیسر خالد محمود کیانی (کوارڈینیٹڑ ٹریننگ ایف جی ڈائریکٹوریٹ،کینٹ اینڈ گیریزنزراولپنڈی)، اورجناب منور حسین قریشی (میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،میرپور) نے الگ الگ ٹیکنیکل سیشنز کی قیادت کی۔علاوہ ازیں وائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی جناب پروفیسر ڈاکٹر سیّد دلنواز احمد گردیزی، ڈاکٹر طیبہ بشیر (ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف انگلش، یونیورسٹی آف کوٹلی)، ڈاکٹر ارشد محمود (ڈیپارٹمنٹ آف انگلش، یونیورسٹی آف کوٹلی)، سر سیّد ایجوکیشنل سسٹم کوٹلی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سیّدفاخر حسین شاہ،اساتذہ میں سیجناب نعمان سعید،نعمان صدیق، احمد رضا، ثوبیہ امین، شائستہ بانو، مصباح یونس، اور تین سو کے لگ بھگ طلبہ و طالبات نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔مختلف ٹیکنیکل سیشنز میں میڈی ایٹر اور ماڈریٹر کے فرائض ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات نے سرانجام دیے، کانفرنس کی افتتاحی تقریب ساڑھے نو بجے شروع ہوئی، اور اختتام شام ساڑھے چار بجے ہوا، اختتامی نشست کے مہمانِ خصوصی جناب وائس چانسلر تھے، جبکہ طالب علم حمزہ یوسف نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے، ڈاکٹر محمد نقیب الخلیل (سیکرٹری کانفرنس)نے کانفرنس کے پروگرام پر بات کی اور ڈاکٹر مخدوم علی سیّد (چیف آرگنائزر کانفرنس) نے جناب وائس چانسلر اور باہر سے آنے والے مہمانوں کا کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔اور کانفرنس کی انتظامی ٹیم(جس میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات شامل تھے) کابہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ٓخر میں جملہ مہمانوں اور مقالہ جات پیش کرنے والے سکالرزکوجناب وائس چانسلر نے سرٹیفیکیٹس دیے۔
چکسوای(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ شہبازخان پی آر او ہمراہ راجہ جاوید اقبال وزیر حکومت آزاد کشمیر نے حلقہ نمبر2 چکسواری کے تمام مکاتب فکر کے افراد کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے 5جنوری کو چکسواری آمد پر وزیر حکومت راجہ جاوید اقبال کا جس جوش وجذبہ خلوص پیار سے تاریخی اور فقید المثال استقبال کیاہے وہ ہمارے لئے سرمایہ ہے جسے مدتوں یادرکھا جائے گا جس طرح عوام نے اس دورے کو یادگار اور تاریخی بنایا ہے ہم بھی اسی طرح انہیں یادرکھیں گے اور چکسواری کو تحصیل کادرجہ دلانے چک ہریام پل کی تکمیل کے آواز بلند کریں گے اور چکسواری کے عوام کی فلاح وبہبود اور چکسواری کی تعمیر وترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے کامیاب انعقاد پر پریس کلب کے صدرراجہ نثاراحمد خان سمیت تمام عہدیدیداروں اور اراکین کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیاہے