DailyNews
London; Waqar Ahmad Bajwa appointed as president of International Human Rights Movement Europe
وقار احمد باجوہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر مقرر
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان اور فرانس کے صدر محمد عامر قریشی کی تجویز اور برطانیہ کے صدر اقبال سندھو کی تائید کے بعد وقار احمد باجوہ کی فلاح انسانیت کیلئے خدمات پر انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کا صدرمقررکیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو اور نیویارک کے صدر محمد جمیل گوندل دونوں نے اس منصب کیلئے وقار احمد باجوہ کو اہل انتخاب قرار دیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ نے وقار احمد باجوہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔